Bharat Express

قومی

یوپی کی چار لوک سبھا سیٹوں پر بی ایس پی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ اپنی پہلی ہی فہرست میں مایاوتی نے جس طرح سے مسلم چہروں پرداؤں کھیلا ہے، اس سے بی جے پی کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں تو وہیں سماجوادی پارٹی اور کانگریس الائنس کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سی ایم اروند کیجریوال نے ای ڈی کی شکایات پر ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے ذریعہ انہیں جاری کردہ سمن کو بھی چیلنج کیا ہے۔ عدالت نے کیجریوال کو 16 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

موڈ آف دی نیشن سروے کے اعداد و شمار میں اپوزیشن الائنس کے لئے ایک اچھی خبر چھپی ہے۔ اس سروے کے اعداد و شمار میں اپوزیشن کو سیٹوں کا زبردست فائدہ ملتا ہوا نظر آرہا ہے۔

پولیس کی اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آگ عمارت کی پارکنگ میں لگی اور کچھ ہی دیر میں اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس عمارت میں آگ لگی وہ ایک تنگ گلی کے اندر تھی اس لیے فائر ڈیپارٹمنٹ کو ریسکیو آپریشن کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تحقیق کے دوران بھارت میں تقریباً 67 لاکھ بچے ایسے پائے گئے جنہوں نے 24 گھنٹوں کے دوران کچھ نہیں کھایا۔ ان بچوں کو زیرو فوڈ کے زمرے میں رکھا گیا تھا۔ زیرو فوڈ چلڈرن سے مراد 6 سے 23 ماہ کے وہ بچے ہیں جنہوں نے پچھلے 24 گھنٹوں میں کوئی دودھ  نہیں پیا،یا کھانا نہیں کھایا ہے۔

چچا شیو پال نے لکھا، 'آج سے میں بدایوں لوک سبھا حلقہ میں عوامی رابطہ کے دورے پر ہوں۔ میرا اس علاقے سے دہائیوں پرانا تعلق ہے۔ بدایوں سے جڑی کئی کہانیاں اور یادیں میرے ذہن میں ہیں۔

امت شاہ سے پوچھا گیا کہ اپوزیشن کا الزام ہے کہ بی جے پی سی اے اے کے ذریعے نیا ووٹ بینک بنا رہی ہے۔ اس پر امت شاہ نے کہا، 'اپوزیشن کے پاس کوئی اور کام نہیں ہے، انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ سرجیکل اسٹرائیک اورایئراسٹرائیک کرنے میں بی جے پی کو سیاسی فائدہ ہے، تو کیا ہمیں دہشت گردی کے خلاف کارروائی نہیں کرنی چاہیے؟

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین یعنی اے آئی ایم آئی ایم اتر پردیش میں اکیلے لوک سبھا الیکشن لڑنے جا رہی ہے۔ حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم یوپی میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ساتھ سمجھوتہ کرنا چاہتی تھی، لیکن جب بات نہیں بنی تو اس نے اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا تنظیم کے صحافی کو بھیجے گئے نوٹس میں انہیں پیش ہونے اور معلومات فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ گرفتاری سے چند گھنٹے قبل ہیمنت سورین نے رانچی کے ایس ٹی-ایس سی پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی تھی۔ ای ڈی افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی۔

سندیشکھلی میں تشدد سے پہلے جنوری میں ای ڈی کی ٹیم راشن گھوٹالہ معاملے میں چھاپہ مارنے کے لیے شاہجہان شیخ کے گھر پہنچی تھی۔ اس دوران شاہجہان کے حامیوں نے ای ڈی ٹیم پر حملہ کیا۔ سی بی آئی اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔