Bharat Express

قومی

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں آج عدالت میں منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ان کے وکیل نے کہا کہ عدالتی کارروائی سست رفتاری سے جاری ہے۔

دوسری طرف وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے بعد اپرنا یادو کو مین پوری سے بی جے پی امیدوار بنائے جانے کے چرچے پر ڈمپل یادو نے کہا کہ مجھے اس کی خبر نہیں ہے۔میں سمجھتی ہوں کہ ایس پی پوری قوت سے الیکشن لڑ رہی ہے۔

2019 کے لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے نے کل 40 میں سے 39 سیٹیں جیتی تھیں۔ بی جے پی اور جے ڈی یو نے 17-17 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا۔ جبکہ ایل جے پی نے 6 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا۔

مدرسے کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ این سی پی سی آرکا مینڈیٹ بچوں کی حفاظت کرنا ہے، نہ کہ ڈرانا یا تشدد کا سہارا لینا۔

گزشتہ سال جعلی برتھ سرٹیفکیٹ کیس میں ایس پی لیڈر اعظم خان، ان کی اہلیہ تنزین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو قصوروار ٹھہرایا گیا تھا اور انہیں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

پروفیسرسلیم انجینئر کہا کہ ہم گجرات پولیس سے پُرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی تحقیقاتی عمل کو تیز کرے اور بلا تفریق قوم و مذہب طلباء کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ اس طرح کا حادثہ، دراصل نفرت اور پولرائزیشن کے اس ماحول کا نتیجہ ہے جو ہندوستان میں مسلم کمیونٹی کے خلاف برسوں سے تیار کیا جارہا ہے۔

سابق وزیر اعلی مایاوتی نے مزید لکھا کہ ’’جہاں سہارا ہے وہاں اشارہ ہے، اس سے بچنے کے لیے بی ایس پی بڑے سرمایہ داروں اور امیر لوگوں کی منی پاور سے دور ہے۔

بی ایس پی کی رکن پارلیمنٹ  سنگیتا آزاد بی جے پی میں شامل ہو سکتی ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہی بی ایس پی کی رکن پارلیمنٹ  بی جے پی کا دامن تھام سکتی ہیں ۔

تلنگانہ کی گورنر ٹی سوندرراجن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ لوک سبھا الیکشن لڑیں گی۔

ہماچل پردیش کے 6 کانگریسی اراکین اسمبلی کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے ہماچل پردیش کے اسمبلی اسپیکرکلدیپ سنگھ پٹھانیا کے ذریعہ اراکین اسمبلی کو نا اہل ٹھہرانے کے فیصلے سے انکار کردیا ہے۔