Bharat Express

قومی

لوک سبھا الیکشن سے پہلے الیکشن کمیشن یہ یقینی بنانے میں مصروف ہے کہ ووٹنگ منصفانہ طریقے سے ہو۔ ساتھ ہی کسی بھی ریاست میں تشدد نہ ہونے پائے۔

عباس انصاری کے خلاف اترپردیش پولیس نے شوٹنگ مقابلوں کے بہانے غیرملکی بندوقیں خریدنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ اس معاملے میں ان کی ضمانت پہلے الہ آباد ہائی کورٹ نے منسوخ کر دی گئی تھی، لیکن اب پیرکو سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت دے دی ہے۔

منی لانڈرنگ معاملے میں دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کو آج سرینڈر کرنا ہوگا۔ جسٹس بیلا ایم دویدی کی بینچ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔

امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ امتیاز جلیل اورنگ آباد سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار ہوں گے، جبکہ اختر الایمان کشن گنج سے الیکشن لڑیں گے۔ اس کے ساتھ ہی اویسی خود حیدرآباد سے الیکشن لڑیں گے۔

غازی پور سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار افضال انصاری نے بی جے پی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مجھے الیکشن لڑنے کا اہل ٹھہرایا ہے، اس لئے بی جے پی پریشان ہے۔

روہنی آچاریہ اس ماہ کے شروع میں پٹنہ کے گاندھی میدان میں آر جے ڈی کی ریلی میں بھی موجود تھیں۔ سارن لوک سبھا سیٹ فی الحال بی جے پی کے پاس ہے اور راجیو پرتاپ نے یہاں سے الیکشن جیتا تھا۔ ماضی میں اس کی نمائندگی لالو پرساد یادو کرتے رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے حکم پرالیکشن کمیشن نے حال ہی میں اپنی ویب سائٹ پرالیکٹورل بانڈ کی تفصیل اپلوڈ کردی۔ حالانکہ اس میں بانڈ نمبر نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے 4-5 دنوں میں ہریانہ اور پنجاب سمیت شمال مغربی ہندوستان میں دن کے درجہ حرارت میں 4 ڈگری کے اضافے کا امکان ہے۔

ہولی 2024 کے موقع پر اگرتلہ، احمد آباد، آیزول، بیلا پور، بھوپال، چنڈی گڑھ، دہرادون، گنگٹوک، گوہاٹی، حیدرآباد (اے پی اور تلنگانہ)، ایٹا نگر، جے پور، جموں، کانپور، کولکاتہ، لکھنؤ، ممبئی، ناگپور، نئی دہلی، پنجی، رائے پور، رانچی، شیلانگ اور شملہ میں بینک بند رہیں گے۔

بہار میں کابینہ کی توسیع کے بعد سے بی جے پی اراکین اسمبلی کا ایک گروپ ناراض ہوگیا ہے۔ ان ناراض اراکین اسمبلی کی اتوار کو بی جے پی ایم ایل اے راجو سنگھ کی سرکاری رہائش گاہ پر میٹنگ ہوئی۔