Bharat Express

قومی

اتر پردیش کی 10 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو نےتھے، لیکن ایودھیا کی ملکی پور سیٹ پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اس وقت الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے۔ حالانکہ وہ کیس عدالت سے واپس لے لیا گیا ہے۔

دہلی میں پٹاخوں پر پابندی کے مکمل نفاذ پر دہلی حکومت اور پولیس سے جواب مانگا۔ ان سے پوچھا گیا کہ وہ اگلے سال سے اس کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے کیا اقدامات کریں گے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اس ساہتیہ اتسو کا تیسرا ایڈیشن ایک شاندار کامیابی تھا، چونکہ یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلباء نے اس کی جم کرتعریف کی۔ تقریب میں مقررین نے یونیورسٹی کے طلباء کی مثبت تحریکوں کی حمایت کا اظہاربھی کیا۔

ماہر طب یونانی حکیم سید احمد خاں نے کہا  کہ آج حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے بنائے ہوئے اصولوں کو عملی جامہ پہنا نے کی اشد ضرورت ہے۔ نبی کریم نے تا حیات کبھی دروغ گوئی سے کام نہیں لیا ۔مشکل حالات میں بھی سچ کا دامن تھام کر دنیا کو نیکی کی جانب متوجہ کیا ۔ امین کے لقب سے سر فراز  پیغمبر اسلام کے نقش قدم پر ہمیں چلنا چاہیے۔

عبدالرحیم راتھر نیشنل کانفرنس کی پچھلی حکومتوں میں ریاست کے وزیر خزانہ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔ ان کا شمار فاروق عبداللہ کی پارٹی نیشنل کانفرنس کے پرانے اور سینئر لیڈروں میں ہوتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ایم وی اے کے اعتراضات اور درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے مہاراشٹر کی ڈی جی پی رشمی شکلا کو ہٹادیا ہے اور ان کا تبادلہ کردیا ہے۔ آئندہ دو تین دنوں میں نئے ڈی جی پی کے نام کا اعلان ہوجائے گا، تب تک لاء اینڈ آرڈر کی قیادت سینئر آئی پی ایس افسران کریں گے۔

حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ فی الحال ایس ایس پی الموڑہ بھی موقع پر روانہ ہو گئے ہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مرکزی حکومت کے مجوزہ وقف ترمیمی بل پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے ہندو مذہبی اداروں کے زیر کنٹرول زمین کا ڈیٹا بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وقف بورڈ کے بارے میں یہ افواہ پھیلانے والے بی جے پی اور سنگھ کو تھوڑا پڑھنا چاہئے۔

شیوسینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے پر حملہ کرتے ہوئے ایکناتھ شنڈے نے عوام سے پوچھا کہ کیا غریب کسان کا بیٹا مہاراشٹر کا وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتا؟

گری راج سنگھ نے کہا کہ - کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی وقف بورڈ کے نام پر ہندوستان میں خانہ جنگی پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔نئے نئے ٹول کٹ بنارہے ہیں۔