Delhi records 214 fire calls on Diwali: دیوالی کے موقع پر دہلی میں آگ لگنے کے 214 واقعات، آگ سے جھلسے 42 مریض پہنچے ایمس، 11 کی حالت سنگین
فائر سروس کو 8 نومبر کو مجموعی طور پر 257 کال موصول ہوئیں۔ آتش بازی سے متعلق 24 واقعات۔ جھلسنے والوں میں 6 بچے 10 سال سے کم عمر کے، ایک آٹھ سالہ بچے کا جسم 45 فیصد تک جھلسا۔
Uttarakhand Foundation Day: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیرداخلہ امت شاہ سمیت کئی اہم رہنماؤں نے اتراکھنڈ کے یوم تاسیس پر عوام کو دی مبارکباد
ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے درمیان توازن قائم کرنے پر صدر جمہوریہ کا زور۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست کے عوام کو یوم تاسیس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی قدرتی حسن، مالامال روحانی وراثت اور متحرک لوک ثقافت سے مزین اتراکھنڈ ہمارے ملک کا ثقافتی دل بھی ہے۔
Fire Incident on Diwali Festival: مدھیہ پردیش میں دیوالی کی رات آگ کا قہر، دو ماہ کے معصوم سمیت 12 افراد ہلاک
کٹنی اور سیونی اضلاع میں دیوالی کی رات آگ لگنے کے دو الگ الگ حادثات پیش آئے، جن میں دو ماہ کے معصوم بچے سمیت 12 افراد کی موت ہوگئی۔ دونوں حادثات میں دو خاندانوں کے چھ، چھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مرنے والوں میں بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ ان واقعات کے بعد دونوں علاقوں میں غم و اندوہ کی فضا چھا گئی ہے۔
Gujarat has to be drug-free: منشیات فروشی کی اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری، وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا-’’دسمبر 2028 تک گجرات کو منشیات سے پاک بنانا ہے‘‘
امت شاہ نے گجرات اور مرکزی حکومت کے درمیان ہونے والی میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں سب سے اہم موضوع گجرات کو منشیات سے پاک بنانے کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہیں اور اس سے حاصل ہونے والی رقم ملک میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
CMD Upendrra Rai extended greetings: ’’بھارت ایکسپریس کی کامیابی پوری ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے‘‘ سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے دیوالی ملن تقریب میں مہمانوں اور پوری ٹیم کو پیش کی مبارکباد
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے نے دیوالی کے موقع پر ملک کے عوام، ادارے کی پوری ٹیم اور دیوالی ملن تقریب میں شریک تمام مہمانوں کو مبارک باد پیش کی۔ سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کو نیک خواہشات۔
Tehran’s demands are unacceptable: امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار، تہران کے مطالبات ناقابل قبول ہیں: مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فی الحال دونوں ملکوں کے درمیان کسی معاہدے کے امکانات دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے آج ملاقات کریں گے ڈونالڈ ٹرمپ۔
CM Dhami hails PM Modi’s leadership: وزیراعظم مودی کی قیادت میں اتراکھنڈ ترقی، اعتماد اور خود کفالت کی نئی بلندیوں کی طرف گامزن: پشکر سنگھ دھامی
ریاست کے یومِ تاسیس پر وزیر اعظم کے پیغام کے لیے وزیر اعلیٰ نے اظہارِ تشکر کیا، کہا کہ مودی کا خصوصی لگاؤ ریاست کی ثقافت، ترقی اور سرحدی علاقوں کی مضبوطی سے متعلق ان کے خیالات اور اقدامات میں بھی نمایاں ہے۔
Sheikh Hasina to facilitate return to Bangladesh: شیخ حسینہ نے ملک واپسی کی تیاری شروع کردی، نئے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کے لیے درخواست، بنگلہ دیشی سفارت خانے سے دستاویزات جاری کرنے کی اپیل
اگست 2024 میں مہلک عوامی احتجاج کے بعد بنگلہ دیش چھوڑ کر ہندوستان آنے کے بعد یہ شیخ حسینہ کی جانب سے اس نوعیت کا پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔ ان کی اس درخواست کو جلاوطنی ختم کرکے وطن واپسی کے اعلان پر عمل درآمد کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ رائٹرز کے مطابق، شیخ حسینہ بنگلہ دیش واپس جاکر عدالت کے سامنے خودسپردگی کرنا چاہتی ہیں۔
Delhi Govt “Manipulating” Pollution Data: دہلی حکومت آلودگی کے اعداد و شمار میں کررہی ہے ہیرا پھیری، عوام کے سامنے حقیقی اے کیو آئی پیش کیا جائے: سوربھ بھاردواج
سوربھ بھاردواج نے خبردار کیا کہ اس سطح پر پی ایم 2.5 کے باریک ذرات خون میں شامل ہو سکتے ہیں، جو دل کے مریضوں میں ہارٹ اٹیک اور دمے کے شکار بچوں میں سانس کی ناکامی کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غلط اعداد و شمار پیش کرکے حکومت لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہی ہے۔
PM Modi hails Devbhoomi’s progress: ’’اتراکھنڈ ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے‘‘ وزیراعظم مودی نے یومِ تاسیس پر دیوبھومی کی پیش رفت کو سراہا
واضح رہے کہ اتراکھنڈ کا یومِ تاسیس، جسے اتراکھنڈ دیوس بھی کہا جاتا ہے، ہر سال 9 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ سال 2000 میں اتر پردیش سے الگ ہوکر اتراکھنڈ ملک کی 27ویں ریاست کے طور پر وجود میں آیا تھا۔ زیادہ تر پہاڑی علاقوں پر مشتمل یہ ریاست ہمالیہ کے دامن میں واقع ہے۔ اس کی سرحدیں شمال میں چین (تبت) اور مشرق میں نیپال سے ملتی ہیں۔





