Bharat Express DD Free Dish

قومی

امت شاہ کا بوپل-گھما کے باشندوں سے وعدہ، 25 انچ بارش کے باوجود گھروں میں داخل نہیں ہوگا پانی، آبی نکاسی کا نظام 2029 تک تیار کرنے کا اعلان

وزیراعظم نریندرمودی نے بھی امن کی کوششوں میں ہرممکن طریقے سے تعاون کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اظہارکیا ہے۔ اس کے علاوہ، دونوں لیڈران نے اپنے ممالک کے درمیان تعاون کومزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

دیوالی لنچ کے دوران پارتھ پوار کی شرد پوار سے ملاقات کے بعد انضمام کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔ حالانکہ سنیترا پوار کی قیادت والی این سی پی نے انضمام کی افواہوں کو خارج کردیا ہے۔ این سی پی نے واضح طور پر کہا ہے کہ انضمام سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

سماجوادی پارٹی نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 کی تیاری ابھی سے شروع کردی ہے۔ اسی سلسلے میں پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی ملائم سنگھ یادو کے قریبی ساتھی مانے جانے والے سابق وزیر طوطا رام یادو نے مَین پوری کی سیاست میں اہم اعلان کیا ہے۔ لکھنؤ میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے اہم ملاقات کے بعد مَین پوری واپس پہنچے طوطا رام یادو نے صدر اسمبلی سیٹ کے لیے پارٹی کے امیدوار کے نام کا انکشاف کردیا۔

نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 11 اور 12 نومبر کو منعقد ہونے والی ’کسان تک بھارت زرعی کانفرنس 2026‘ سے وزیر اعظم نریندر مودی خطاب کریں گے۔ دو روزہ اس کانفرنس میں ملک بھر سے کسان، زرعی ماہرین، پالیسی ساز، سفارت کار اور صنعت سے وابستہ اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ اس دوران ہندوستانی زراعت کے مستقبل، جدید ٹیکنالوجی، اختراعات اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دہلی کے نریلا علاقے میں پٹاخے جلانے کے دوران ایک 10 سالہ بچے کی دردناک موت ہوگئی۔ اہل خانہ کے ساتھ دیوالی کی خوشیاں منانے والے رشی کے سینے میں راکٹ یا انار جیسا پٹاخہ آکر لگا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

بھارت ایکسپریس کے مقبول پروگرام ’گیان وگیان‘ نے کامیابی کے ساتھ اپنی نشریات کا ایک سال مکمل کرلیا ہے۔ تعلیم، سائنس اور طب کے شعبوں سے متعلق اہم معلومات اور ماہرین کی آرا ناظرین تک پہنچانے والے اس پروگرام کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دہلی میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں تعلیم، طب اور سائنس کی دنیا سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ ’سورنم سندھیا‘ تقریب بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چار کامیاب سال مکمل ہونے کی خوشی میں یادگار بن گئی۔ دیوالی کے تہوار اور نیوز نیٹ ورک کے چار سالہ سفر کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ اس شاندار تقریب میں سیاست، صنعت، انتظامیہ، سماج اور روحانی دنیا کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے کی قیادت اور ان کے وژن کی مہمانوں نے بھرپور ستائش کی۔

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سناتن پانڈے نے 1990 میں کارسیوکوں پر گولی چلانے کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے اس کارروائی کو آئین کے تحفظ اور ممکنہ خانہ جنگی کو روکنے کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد اتر پردیش کی سیاست میں ایک بار پھر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پیر کو گجرات کے احمد آباد میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروگراموں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، عوامی صحت، رہائش اور شہری سہولیات کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ان منصوبوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں شہری سہولیات کو فروغ ملنے کی امید ہے۔