West Bengal Counting Observers Dispute: آبزرور نامزدگی معاملے میں ٹی ایم سی کو بڑا جھٹکا، سپریم کورٹ نے کہا- الیکشن کمیشن کو افسر کے انتخاب کا حق
مغربی بنگال میں ووٹوں کی گنتی سے پہلے، ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے ووٹوں کی گنتی کے آبزرور (مبصر) تنازعہ سے متعلق سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ کپل سبل نے دلیل دی کہ ڈی ای او کا نوٹس تاخیر سے موصول ہوا اور ہر بوتھ پربے ضابطگیوں کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو افسریا اہلکار منتخب کرنے کا اختیار ہے۔
Sandeep Pathak FIR News: بی جے پی میں شامل ہوئے عام آدمی پارٹی کے باغی رکن پارلیمنٹ سندیپ پاٹھک کے خلاف پنجاب میں دوایف آئی آر، جلد ہوگی گرفتاری!
ذرائع کے مطابق، سندیپ پاٹھک کے خلاف غیرضمانتی دفعات کے تحت دوایف آئی آردرج کی گئی ہیں۔ حالانکہ ان ایف آئی آرکے بارے میں ابھی کوئی اورجانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔
Amit Shah’s ‘White Revolution’ Master Plan in Kargil: کرگل میں امت شاہ کا ’سفید انقلاب‘ والا ماسٹر پلان! 25 کروڑ کی لاگت سے بنے گا ہائی ٹیک ڈیری پلانٹ
کرگل میں 25 کروڑ کی لاگت سے جدید ڈیری پلانٹ کا آغاز، کسانوں کو براہِ راست فائدہ ملے گا۔ شمسی توانائی، ڈیجیٹل ادائیگی اور موبائل لیب کے ذریعے لداخ کے ڈیری سیکٹر میں بڑی تبدیلی طےہے۔
India-Nepal Relations: بھارت-نیپال تعلقات کے لیے 2 مئی اہم: دہلی میں امت شاہ اٹھائیں گے سخت قدم، جبکہ بہار کی پہل پر کٹھمنڈو میں مذاکرات، جانیے کیا ہوں گے اس کے اثرات
2 مئی بھارت اور نیپال کے تعلقات کے لیے کافی اہم ہونے والا ہے۔ دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ بہار-نیپال سرحد کی سکیورٹی کا جائزہ لیں گے، جبکہ کٹھمنڈو میں کوسی-گنڈک منصوبوں پر دو طرفہ اجلاس ہوگا۔
Petrol-Diesel Prices: تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی جاری کیں نئی قیمتیں، جانیے آپ کے شہر میں کتنی آئی تبدیلی
سرکاری تیل کمپنیوں نے صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں اپڈیٹ کر دی ہیں۔ جہاں کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، وہیں ریٹیل ایندھن کے محاذ پر عام آدمی کے لیے کیا تبدیلیاں ہوئی ہیں، اس کی مکمل معلومات یہاں دیکھیں۔
West Bengal Election 2026 Re Poll: بنگال میں کھیلا ابھی باقی ہے!.. ڈائمنڈ ہاربر اور مگرہاٹ ویسٹ کے 15 بوتھوں پر آج کیوں ہو رہی ہے دوبارہ ووٹنگ؟
الیکشن کمیشن نے بنگال میں 15 بوتھوں پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا ہے، جہاں بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ ڈائمنڈ ہاربر اور مگرہاٹ ویسٹ میں سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹنگ جاری ہے، جبکہ فالٹا ای وی ایم تنازع پر فیصلہ ابھی باقی ہے۔
Today’s Weather Update: موسم کا ’مکس ویج‘ موڈ! دہلی میں آج شدید گرمی، کل سے ہوگی موسلا دھار بارش، جانیے آپ کے شہر کا حال
آج 2 مئی کو دہلی-این سی آر میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کے امکانات ہیں، لیکن اتوار (3 مئی) سے 5 مئی تک موسلا دھار بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔ مدھیہ پردیش کے 21 اضلاع میں آندھی اور بارش کا ییلو الرٹ جاری ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔
Bhagwant Mann accused of reaching assembly drunk: بھگوت مان پر نشے کی حالت میں اسمبلی پہنچنے کے الزامات، سواتی مالیوال نے برطرفی کا کر دیا مطالبہ
بی جے پی کے قومی ترجمان آر پی سنگھ نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھگوت مان ایسے الزامات میں گھرے ہیں۔ انہوں نے 2015، 2019 اور 2022 کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی ان کے نشے میں ہونے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ 2019 میں بھگوت مان نے عوامی طور پر شراب نہ پینے کا وعدہ کیا تھا۔
PM Modi Writes to CM Fadnavis: وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعلیٰ فڑنویس کو لکھا خط، مہاراشٹر کو شجاعت، اصلاح اور ترقی کی علامت قرار دیا
وزیر اعظم اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مہاراشٹر ہمیشہ سے بھارت کی معاشی تبدیلی میں سب سے آگے رہا ہے۔ صنعت سے لے کر جدت (انوویشن) تک، مالیات سے لے کر مینوفیکچرنگ تک، تجارت سے لے کر تخلیقی صلاحیتوں تک، بھارت کی ترقی میں مہاراشٹر کا کردار بے مثال ہے۔
Gujarat Foundation Day: اینٹی انکمبنسی کو پرو انکمبنسی میں بدلنے کی مثال گجرات نے قائم کی: وزیر اعظم نریندر مودی
نریندر مودی نے 1990 کی دہائی کے آخر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت گجرات سیاسی عدم استحکام اور سماجی تناؤ کا شکار تھا اور بہت سے لوگوں کو خدشہ تھا کہ ریاست دوبارہ سنبھل نہیں پائے گی۔





