Bharat Express DD Free Dish

قومی

عینی شاہدین کے مطابق پل کا ایک حصہ اس وقت اچانک منہدم ہو گیا جب اس کی مرمت کا کام جاری تھا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسی دوران ایک گاڑی کے گزرنے سے ڈھانچہ کمزور ہو کر گر گیا، جس کے باعث مزدور ملبے تلے دب گئے۔

وزیر اعظم مودی نے لوک مانیہ تلک، ویر ساورکر اور سنت روایتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان عظیم شخصیات نے مہاراشٹر کی روح کو تشکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سال مہاراشٹر کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ کئی تاریخی شخصیات اور واقعات کی یاد اس سے جڑی ہوئی ہے،

سائنسدانوں کے مطابق اس تیز رفتار تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ گرین ہاؤس اثر ہے۔ انسانی سرگرمیاں جیسے کوئلہ، پٹرول اور ڈیزل کا زیادہ استعمال، صنعتوں کا پھیلاؤ اور جنگلات کی کٹائی فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور میتھین جیسی گیسوں کو بڑھا رہی ہیں۔

بھارتی بازاروں میں سونے کی قیمتیں تقریباً 1.50 لاکھ روپے کے قریب اور چاندی 2.50 لاکھ روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔ عالمی اشاروں اور لیبر ڈے کے موقع پر مانگ میں آنے والی تبدیلی کے باعث قیمتوں میں کمی درج کی گئی ہے۔ سرمایہ کاری کے نقطۂ نظر سے بدھ پورنیما پر خریداری کے شُبھ مہورت اور تازہ ریٹس کی مکمل معلومات یہاں پڑھیں۔

این سی بی نے ممبئی میں 1745 کروڑ روپے مالیت کی 349 کلو کوکین ضبط کر کے بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

اڈانی گروپ کے سربراہ نے اس موقع پر اپنے چار لاکھ سے زائد ملازمین کے لیے ایک نئی پہل کا بھی اعلان کیا۔ اس اقدام کو “اپنی بات، اپنوں کے ساتھ” کا نام دیا گیا ہے، جس کا مقصد ادارے کے ہر فرد کے ساتھ براہِ راست اور مخلصانہ رابطہ قائم کرنا ہے۔

لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ ایئرپورٹ پر سکیورٹی چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ ملزم مہیش کمار  کے بیگ سے غیر قانونی دیسی پستول برآمد ہوئی ہے۔ ملزم اسے دبئی لے جانے کی فراق میں تھا۔ پولیس نے مہیش کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں بی جے پی اور آر ایس ایس پر الزام لگایا تھا کہ وہ ملک کے اداروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس آئین اور ملک کی بنیادی روح کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے۔

اڈانی نے ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “آپ صرف کارکن نہیں بلکہ قوم کے معمار ہیں۔ جب ہم کسی پروجیکٹ کو مکمل کرتے ہیں تو ہم صرف ایک کام ختم نہیں کرتے بلکہ ملک کے مستقبل کو تشکیل دیتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ یوگی  آدتیہ ناتھ نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ریاستی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے