Bharat Express

Maharashtra Politics: مہاراشٹر میں کانگریس کو لگے گا بڑا جھٹکا، اجیت پوار کی این سی پی میں شامل ہوں گے سابق وزیر اعلیٰ کے داماد؟

مہاراشٹرمیں کانگریس کو ایک جھٹکے کے بعد جھٹکا لگ رہا ہے۔ خبر ہے کہ جلد ہی مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ اورآنجہانی لیڈر اے آرانتولے کے داماد اجیت پوار کو این سی پی میں شامل ہوں گے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور پرفل پٹیل۔ (فائل فوٹو)

Maharashtra Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کو بڑا جھٹکا لگنے کا امکان ہے۔ مہاراشٹرکے سابق وزیراعلیٰ اورمرحوم لیڈراے آرانتولے کے داماد اورسابق کانگریس رکن اسمبلی مشتاق انتولے جلد ہی اجیت پوارکی پارٹی این سی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، ایسا کہا جا رہا ہے کہ مشتاق انتولے 23 اپریل کو اجیت پوارکی پارٹی این سی پی کے لیڈرسنیل تٹکرے کی موجودگی میں این سی پی (اجیت پوارگروپ) میں شامل ہوں گے۔

سنیل تٹکرے کے دوست ہیں مشتاق انتولے

مشتاق انتولے سنیل تٹکرے کے قریبی دوست ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مہاراشٹرمیں آلودگی کنٹرول بورڈ میں بھی اہم ذمہ داری نبھائی ہے۔ مشتاق انتولے اورسنیل تٹکرے کے درمیان قریبی رشتہ ہے۔ ان دونوں لیڈران کا کئی تقریب میں ایک دوسرے کے یہاں آنا جانا ہوتا ہے۔ اس درمیان کہا جارہا ہے کہ الیکشن کی گہما گہمی کے درمیان انتولے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار گروپ) میں شامل ہوں گے۔ مشتاق کی پہچان اب تک کانگریس کے وفادارلیڈرکے طورپرہوتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست کے آٹھویں وزیراعلیٰ مرحوم اے آرانتولے کے انتقال کے بعد مشتاق انتولے نے ان کی سیاسی وراثت کوسنبھالا ہے۔ مشتاق انتولے ایک وفادارلیڈرکے طورپرجانے جاتے ہیں۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے کانگریس کے لئے کام کررہے ہیں، لیکن اب اچانک ان کی این سی پی میں انٹری کی قیاس آرائی شروع ہوگئی ہیں۔ مشتاق انتولے ابھی تک این سی پی میں شامل نہیں ہوئے ہیں، لیکن ان سے وابستہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ جلد ہی اجیت پوارکی پارٹی این سی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

قابل ذکرہے کہ مہاراشٹرمیں کانگریس کواس سے پہلے کئی بڑے جھٹکے لگے ہیں۔ سب سے پہلے بابا صدیقی نے کانگریس کا ساتھ چھوڑدیا اوروہ اجیت پوارکی این سی پی میں چلے گئے۔ اس کے بعد ملند دیوڑا کانگریس سے الگ ہوکرشیوسینا (ایکناتھ شندے گروپ) میں شامل ہوگئے۔ پھرسابق وزیراعلیٰ اشوک چوان کی باری آئی۔ انہوں کانگریس کا ہاتھ چھوڑکربی جے پی کا پرچم اٹھا لیا ہے۔ بی جے پی نے انہیں تحفہ بھی دیا اورراجیہ سبھا بھیج دیا۔

 بھارت ایکسپریس۔