Yellow Alert for Delhi: دہلی میں گرمی پر بریک، بارش اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، اگلے ہفتے تک لو سے ملے گی راحت
محکمہ موسمیات نے 3 اور 4 مئی کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے، جس کے تحت بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات ہند کے مطابق، اتوار اور پیر کو دہلی میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جو بعض اوقات 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔
Tragic Incident in Vivek Vihar: وویک وہار کے رہائشی علاقے میں چار منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری
اے سی میں دھماکے کے بعد چار منزلہ رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں اب تک 9 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ کئی دیگر افراد شدید جھلس گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے اور لوگوں کو محفوظ نکالنے میں مصروف ہیں۔
Employee Felicitation Ceremony: لکھنؤ کے لیے جان کی طرح ہے والمیکی/دھانک سماج: دنیش شرما
ڈاکٹر شرما نے کہا کہ والمیکی سماج کے ہاتھوں میں ہنر ہے اور وہ کسی بھی میدان میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ والمیکی/دھانک بستی کے قریب پلے بڑھے ہیں اور اس سماج کے ساتھ ان کے قریبی اور خاندانی تعلقات رہے ہیں۔
No Relief from HC for Afzal Ansari: ’گانجا‘ بیان معاملے میں افضال انصاری کو ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی دی اجازت
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ٹرائل کورٹ درخواست گزار کی عرضی پر قانون کے مطابق غور کرتے ہوئے فیصلہ کرے۔ اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ نے افضال انصاری کو 15 دن کے اندر ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی اجازت دی ہے۔
India’s Medical Tourism Market: بھارت کا میڈیکل ٹورزم بازار 2030 تک دگنا ہو کر 16.2 ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید:مودی حکومت
وزارت آیوش کی پالیسیوں اور روایتی علاج کے نظام جیسے یوگا اور آیوروید کے فروغ نے بھی بھارت کو ایک منفرد مقام دلایا ہے۔ جدید طبی سہولیات کے ساتھ ان روایتی طریقۂ علاج کے امتزاج نے غیر ملکی مریضوں کو خاص طور پر متوجہ کیا ہے۔
Ministry of External Affairs: تہران میں قائم بھارتی سفارت خانے نے 2,490 بھارتی شہریوں کو ایران سے زمینی راستوں کے ذریعے محفوظ نکالنے میں کامیابی حاصل کی
وزارت کے مطابق، “خطے میں موجود تمام بھارتی ملاح محفوظ ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی بھارتی پرچم والے جہاز سے متعلق کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔” مزید بتایا گیا کہ ڈی جی شپنگ کے کنٹرول روم نے اب تک 8,335 کالز اور 17,838 سے زائد ای میلز کو ہینڈل کیا ہے،
Prasoon Joshi New Chairman of Prasar Bharati Board: مشہور نغمہ نگار پرسون جوشی پرسار بھارتی بورڈ کے نئے چیئرمین مقرر، مرکزی وزیراشونی ویشنو نے دی مبارکباد
ماہرین کے مطابق، میڈیا اور اشتہارات کے شعبے میں پرسون جوشی کی گہری سمجھ اور تجربہ پرپرسار بھارتی جیسے قومی نشریاتی ادارے کے لیے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔ ان کی قیادت میں ادارے کو نئی سمت اور تخلیقی توانائی ملنے کی توقع کی جا رہی ہے،
Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی نے یوپی کانگریس کے سربراہ اجے رائے کی جلد صحت یابی کی دعا کی
اجے رائے نے طبیعت بگڑنے سے قبل شام کے وقت میڈیا سے گفتگو بھی کی تھی، جس میں انہوں نے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،
West Bengal | TMC MP Saugata Roy: سپریم کورٹ کے فیصلے پر ٹی ایم سی کا ردعمل، ممتا بنرجی کے قریبی رکن پارلیمنٹ نے غیر جانبدار نتائج پر دیا زور
عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں کوئی نیا حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ محض الیکشن کمیشن آف انڈیاکے وکیل کی جانب سے دیے گئے بیان کو ریکارڈ پر لے رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ 13 اپریل کے سرکلر پر عمل درآمد کیا جائے گا،
West Bengal Elections 2026: مغربی بنگال میں 15 بوتھوں پرووٹنگ کے دوران زبردست ہنگامہ، آمنے سامنے آئے ٹی ایم سی-بی جے پی کارکنان
حادثہ کے دوران لوگوں اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان بھی کافی دیرتک بحث ہوتی رہی۔ حالانکہ حالات قابومیں رکھنے کی کوشش کی گئی، لیکن علاقے میں کشیدگی بنی رہی۔ مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کی 294 سیٹوں کے لئے ووٹنگ 23 اپریل اور29 اپریل کودومرحلوں میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ اب ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہونی ہے۔





