Bharat Express DD Free Dish

Ministry of External Affairs: تہران میں قائم بھارتی سفارت خانے نے 2,490 بھارتی شہریوں کو ایران سے زمینی راستوں کے ذریعے محفوظ نکالنے میں کامیابی حاصل کی

وزارت کے مطابق، “خطے میں موجود تمام بھارتی ملاح محفوظ ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی بھارتی پرچم والے جہاز سے متعلق کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔” مزید بتایا گیا کہ ڈی جی شپنگ کے کنٹرول روم نے اب تک 8,335 کالز اور 17,838 سے زائد ای میلز کو ہینڈل کیا ہے،

نئی دہلی: حکومت ہند نے ہفتہ کے روز ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ اب تک 2,922 سے زیادہ بھارتی ملاحوں (سی فیررز) کو بحفاظت وطن واپس لایا جا چکا ہے۔ ان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خلیجی خطے کے مختلف مقامات سے واپس لائے گئے 30 افراد بھی شامل ہیں۔ حکومت کے مطابق سمندری شعبے میں کام کرنے والے بھارتی شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔وزارت بندرگاہیں، جہاز رانی و آبی گزرگاہیں نے وزارت خارجہ ہند، بیرون ملک بھارتی مشنز اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ملاحوں کی سلامتی اور سمندری سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کیے ہیں۔

وزارت کے مطابق، “خطے میں موجود تمام بھارتی ملاح محفوظ ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی بھارتی پرچم والے جہاز سے متعلق کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔” مزید بتایا گیا کہ ڈی جی شپنگ کے کنٹرول روم نے اب تک 8,335 کالز اور 17,838 سے زائد ای میلز کو ہینڈل کیا ہے، جبکہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67 کالز اور 144 ای میلز موصول ہوئیں۔حکومت نے یہ بھی واضح کیا کہ ملک بھر کی بندرگاہوں پر کام کاج معمول کے مطابق جاری ہے اور کہیں بھی بھیڑ یا تعطل (کنجیشن) کی صورتحال نہیں ہے، جس سے تجارتی سرگرمیاں متاثر نہیں ہو رہیں۔

دوسری جانب وزارت خارجہ ہند خلیجی اور مغربی ایشیا کے حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور وہاں مقیم بھارتی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہے۔ حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً نئی ایڈوائزریز جاری کی جا رہی ہیں، جن میں مقامی قوانین، سفر، پروازوں، قونصلر خدمات اور دیگر سہولیات سے متعلق رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔بھارتی سفارت خانے وہاں مقیم شہریوں اور تنظیموں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ فضائی سروسز کی صورتحال بھی بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور خلیجی ممالک سے بھارت کے لیے اضافی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر محدود کمرشل پروازیں جاری ہیں، جبکہ سعودی عرب اور عمان سے باقاعدہ پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔حکومت نے مزید بتایا کہ عراق کا فضائی حدود محدود پروازوں کے ساتھ کھلا ہوا ہے، جبکہ ایران میں جزوی طور پر فضائی سروس بحال ہے، جہاں کارگو اور چارٹرڈ پروازیں چل رہی ہیں۔ شہریوں کو ایران کے سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ وہاں موجود افراد کو زمینی راستوں کے ذریعے واپس آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اب تک تہران میں قائم بھارتی سفارت خانے نے 2,490 بھارتی شہریوں کو ایران سے زمینی راستوں کے ذریعے محفوظ نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read