Bharat Express

قومی

دہلی ہائی کورٹ نے 4 سالہ ایل ایل بی کورس کے لیے "لیگل ایجوکیشن کمیشن" کے قیام کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

پی ایم مودی نے کہا، ''اتفاق دیکھئے، آج ہندوستان میں کانگریس کمزور ہوتی جارہی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ یہاں کانگریس مر رہی ہے اور وہاں پاکستان رو رہا ہے۔ اب پاکستانی لیڈر کانگریس کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

کرناٹک حکومت کے ذریعہ تشکیل کی گئی ایس آئی ٹی نے جے ڈی ایس رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کو خواتین کے ساتھ جنسی استحصال معاملے میں نوٹس بھی بھیجا تھا۔

دہلی خواتین کمیشن کے 200 سے زیادہ ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنرنے آج حکم جاری کرکے یہ کارروائی کی۔ وہیں کمیشن کی سابق چیئرپرسن حکم نافذ ہونے سے برہم ہوگئیں اور انہوں نے جم کراپنی بھڑاس نکالی۔

سال 2022 میں یوپی میں اسمبلی انتخابات کے دوران انہوں نے یہ بیان دیا تھا کہ جو لیڈر آج کانگریس پارٹی چھوڑ رہے ہیں ان کی پرورش خود کانگریس نے کی ہے۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں اسرائیل اور فلسطین کے لئے 2 ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔ برسوں سے ہندوستان کا یہی موقف رہا ہے۔

غازی پور کے موجودہ رکن پارلیمنٹ اور سماجوادی پارٹی کے امیدوار افضال انصاری نے اپنی بیٹی نصرت کو سیاسی وارث بنا دیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے دفترمیں انڈیا الائنس کی میٹنگ میں انہوں نے یہ اعلان کیا۔

انکت شرما کے قتل کیس پر بھی سیاست گرم ہوئی تھی۔ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر فرقہ وارانہ سیاست کرنے کا الزام لگایا تھا

اقوام متحدہ کے اجلاس میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے کہا کہ ہندوستان دو ریاستی حل کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہے، جہاں فلسطین کے لوگ محفوظ سرحدوں کے اندر ایک آزاد ملک میں رہ سکیں گے۔

دہلی شراب کیس میں منیش سسودیا نے اپنی عرضی میں سی بی آئی اور ای ڈی کے معاملات میں ضمانت مسترد کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا ہے