Nitin Gadkari Cuts Convoy-Travels By Bus: وزیراعظم مودی کی ایندھن بچاؤ اپیل کا اثر، نتن گڈکری نے گاڑیوں کے قافلے کے بجائے بس سے پالکھی مارگ کا کیا معائنہ
مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نتن گڈکری نے مہاراشٹر کے پونے میں جاری سڑک منصوبوں کے معائنے کے دوران روایتی وی آئی پی گاڑیوں کے قافلے کے بجائے بس کے ذریعے سفر کرنے کو ترجیح دی۔ اس دوران انہوں نے پونے سے پھلٹن کے درمیان تعمیر کیے جا رہے پالکھی مارگ منصوبے کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے براہ راست معلومات حاصل کیں۔
West Asia conflict: برکس اجلاس میں ایران کی امریکہ اور اسرائیل پر سخت تنقید، عالمی برادری سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کی مذمت کا مطالبہ
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ برکس ایک زیادہ متوازن اور منصفانہ عالمی نظام کی تشکیل میں مرکزی ستون بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں برکس ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گئی ہے۔
ECI Announces SIR Phase-III: ایس آئی آر کے تیسرے مرحلے کا اعلان، 16 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں الیکشن کمیشن کی خصوصی مہم
ملک کی 16 ریاستوں اور 3 مرکزی زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹ کی جانچ، تصدیق اور اپڈیٹ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس مہم کا مقصد انتخابی فہرستوں کو مزید شفاف، درست اور جامع بنانا ہے تاکہ ہر اہل شہری کا نام ووٹر لسٹ میں درست طور پر شامل ہو سکے۔
Vande Mataram: مغربی بنگال کے سرکاری اسکولوں میں ’وندے ماترم‘ لازمی، وزیراعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے نجی اسکولوں سے بھی کی اپیل
وزیراعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے کہا ہے کہ پیر سے تمام سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں وندے ماترم لازمی ہوگا۔ نجی اسکولوں سے بھی ہم نے اس کے نفاذ کی اپیل کی ہے۔ اس حوالے سے آج باضابطہ نوٹس جاری کیا جائے گا۔
Work From Home in Delhi: دہلی میں سرکاری ملازمین کے لئے 2 دن ورک فرام ہوم کا حکم، وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا بڑا فیصلہ
وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل کے بعد دہلی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اب ہفتے میں دو دن سرکاری ملازمین ورک فرام ہوم کریں گے۔ دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے آج کابینہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو جانکاری دی۔
BRICS Summit 2026: وزیراعظم مودی کا عالمی تعاون پر زور، ’سیوا تیرتھ‘ میں برکس نمائندوں سے خصوصی ملاقات
وزیراعظم مودی نے جمعرات کے روز کانفرنس میں شریک غیر ملکی وفود سے ’سیوا تیرتھ‘ میں رسمی ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت وزیراعظم نے مختلف ممالک سے آئے ہوئے نمائندوں کا خیر مقدم کیا۔ اس ملاقات کے دوران باہمی تعلقات، اقتصادی شراکت داری اور عالمی سطح پر مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Jamia Hamdard Signs MoU: جامعہ ہمدرد اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے درمیان اہم معاہدہ، ڈوپنگ سائنس، اینٹی ڈوپنگ ریسرچ اور طلبہ کی تربیت کے فروغ کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط
دونوں اداروں نے امید ظاہر کی کہ یہ اشتراک مشترکہ تحقیقی منصوبوں، تکنیکی مہارت کے تبادلے، تربیتی پروگراموں اور سائنسی سرگرمیوں کے ذریعے بھارت میں اینٹی ڈوپنگ سائنس کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کھیلوں میں شفافیت، صاف مقابلے اور دیانت داری کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
PMEGP Loan Fraud: نوئیڈا میں سبسڈی لون کے نام پر بڑے فراڈ کا انکشاف، پی ایم ای جی پی اسکیم کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گروہ نے اپنی سرگرمیوں کے لیے جدید ذرائع اختیار کیے ہوئے تھے۔ ملزمان فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آدھار کارڈ اور پین کارڈ بنانے یا ان میں تبدیلی کرنے کے نام سے اشتہارات چلاتے تھے۔ جب کوئی شخص ان اشتہارات کے ذریعے رابطہ کرتا تو اسے کم شرح سود پر سرکاری قرض اور فوری سبسڈی کے وعدے کیے جاتے تھے۔
PM Modi meets BRICS foreign ministers: برکس اجلاس کے موقع پر اعلیٰ سطحی سفارتی سرگرمیاں، وزیراعظم مودی کی روس، ایران، برازیل سمیت کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات
وزیراعظم نریندر مودی نے اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ اور نمائندوں کے ساتھ برکس کے سرکاری ’’فیملی فوٹو‘‘ سیشن میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر رکن ممالک اور شراکت دار ممالک کے نمائندے ایک ساتھ نظر آئے، جسے سفارتی یکجہتی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
Adani Airports: اڈانی ایئرپورٹس اور آئی ایچ جی نے ہندوستان بھر میں پانچ ہوٹل تیار کرنے کے لیے ملایا ہاتھ
اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ ، آئی ایچ جی ہوٹلز اینڈ ریزورٹس پورے ہندوستان میں پانچ ہوٹل تیار کریں گے ، جس سے ہوائی اڈے سے منسلک مقامات میں تقریباً 1,500 کمروں کا اضافہ ہوگا ۔





