Bharat Express

Delhi liquor scam: دہلی شراب معاملے میں ہائی کورٹ پہنچے منیش سیسودیا، کل ہوسکتی ہے سماعت

دہلی شراب کیس میں منیش سسودیا نے اپنی عرضی میں سی بی آئی اور ای ڈی کے معاملات میں ضمانت مسترد کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا ہے

دہلی شراب معاملے میں ہائی کورٹ پہنچے منیش سیسودیا

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں تہاڑ جیل میں بند سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے دوبارہ دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ منیش سسودیا نے دہلی شراب گھوٹالہ سے متعلق ای ڈی اور سی بی آئی معاملے میں دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت سے متعلق درخواست دائر کی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کل منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔

دہلی شراب کیس میں منیش سسودیا نے اپنی عرضی میں سی بی آئی اور ای ڈی کے معاملات میں ضمانت مسترد کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔ منیش سسودیا سسودیا کے وکیل نے دہلی کے کارگذار چیف جسٹس کے سامنے اس معاملے کا ذکر کیا اور کہا کہ درخواست گزار قانون ساز اسمبلی کا رکن ہے اور انتخابات کا موسم چل رہا ہے۔ اس لیے ضمانت منظور کی جائے۔

اس پر دہلی ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے کہا،  جج کو فائل پڑھنے دیں۔ اگر آپ کے کاغذات آج دوپہر 12:30 بجے تک درست ہیں تو وہ کل ہمارے پاس ہوں گے۔’ آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں راؤز ایونیو کورٹ نے منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔