Bharat Express

قومی

پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا X پر لکھا، ’’ایک بار پھر NEET پیپر لیک ہونے کی خبر آ رہی ہے۔ ملک کے 24 لاکھ نوجوانوں کے مستقبل سے ایک بار پھر کھیلا گیا۔ یہ رجحان، جو پچھلے دس سالوں سے کروڑوں ہونہار نوجوانوں کے ساتھ چل رہا ہے، اس کے رکنے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔

Elon Musk ٹیسلا کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ الیکٹرک کار کمپنی نے اس سال جنوری-مارچ سہ ماہی میں بھاری نقصان درج کیا تھا۔ کمپنی کا خالص منافع 55 فیصد کم ہو کر 1.13 بلین ڈالر ہو گیا جو ایک سال پہلے کی سہ ماہی میں 2.51 بلین ڈالر تھا۔

سپریم کورٹ نے مختارانصاری کے چھوٹے بیٹےعمر انصاری کو عبوری ضمانت دی ہے۔ عمرانصاری کو 2022 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملے میں سپریم کورٹ سے ضمانت ملی ہے۔

آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا، "یہ ایک مذہبی جنگ ہے، جو رام سے تعلق نہیں رکھتا، وہ قوم کا نہیں ہوسکتا، اگر اس الیکشن میں جو بھی لوگ اس ملک سے محبت کرتے ہیں،وہ سب پی ایم نریندر مودی کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے۔جو مودی کے ساتھ نہیں کھڑے وہ غدار کہلائیں گے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچے کھیل رہے تھے کہ ایک بچے نے بم کو گیند سمجھ کر اٹھایا۔ جس کے بعد بم پھٹ گیا۔ وہاں کھیلنے والے کئی بچے دھماکے کی زد میں آ گئے۔ بچوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ یہاں 11 سالہ راج وشواس کو اسپتال لے جایا گیا۔ ج

۔ وائرل ہو رہی ویڈیو میں کنگنا رناوت کہہ رہی ہیں کہ ’پورا ملک حیران ہے کہ کنگنا رناوت، چاہے میں راجستھان جاؤں، چاہے میں مغربی بنگال جاؤں، چاہے میں دہلی جاؤں، چاہے میں منی پور جاؤں، ایسا لگتا ہے جیسے اتنا پیار اور عزت میں یقین سے کہہ سکتی  ہوں کہ اگر امیتابھ بچن جی کے بعد انڈسٹری میں کسی کو اتنی محبت اور عزت ملتی ہے تو مجھے ملتی ہے۔

مختارانصاری کی 28 مارچ کو باندہ کے ایک اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے نے موت ہوگئی تھی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ مختارانصاری کو جیل میں سلو پوائزن (دھیما زہر) دیا جا رہا تھا، جس سے موت ہوئی۔

لوک سبھا الیکشن کے درمیان سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی کے امیدواروں کا ٹکٹ پرچہ نامزدگی کے بعد بھی کٹنا جاری ہے۔ اب دھننجے سنگھ کی اہلیہ کا ٹکٹ بی ایس پی نے کاٹ دیا ہے۔

اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے اب تک مجموعی طور پر 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پوڑی تحصیل کے تھاپلی گاؤں میں جنگل کی آگ کو کھیت میں آتے دیکھ کر خاتون جلدی سے گھاس کا بنڈل لینے چلی گئی تھی۔ تاہم اس دوران وہ آگ کی زد میں آ گئی۔

راہل گاندھی نے کہا تھا کہ وائس چانسلروں کی تقرری میرٹ اور قابلیت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بعض اداروں سے تعلقات کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔