Bharat Express DD Free Dish

قومی

امتحان سے پہلے سیکورٹی سے متعلق بہترحفاظتی انتظامات کرنے کے لئے درج ذیل میں بڑے درجے پرماک ڈرائیوپرغورکیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق اس کی پریکٹس ہفتہ کے روز کی جائے گی، جس میں سیکورٹی کا انتظام، امتحان کے مراکزکی تیاریوں اورنگرانی کے طریقہ کارکا جائزہ لیا جائے گا۔ جانکاری کے مطابق، ماک ڈرل صبح 9 بجے شروع ہوگا اوردیرشام تک چلے گا۔

 ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) مغربی بنگال چیپٹر نے اکبر منڈل کی موت کے معاملے پر اپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کا عنوان ’’الزامات، شواہد اور فرقہ وارانہ تناظر: اکبر منڈل کی موت کی تحقیقات‘‘ رکھا گیا ہے۔

 ایوان بالا کے میں کل 245 سیٹیں ہیں اوردوتہائی اکثریت کا اعدادوشمار 163 ہے۔ اس طرح بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے صرف 13 سیٹیں ہی دور ہے۔ ان الیکشن سے پہلے این ڈی اے کے پاس 148 اراکین پارلیمنٹ تھے، لیکن نتیجہ آنے کے بعد اعدادوشمار میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

شری رام کے مندر سے نذرانے کی چوری کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے جمعرات کو بھی مندر میں چڑھاوے کے انتظامات، اس کی گنتی اور بینک میں جمع کرانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ اسی دوران یہ انکشاف ہوا کہ شری رام کی چرن پادوکا اور ان کا ہار بھی غائب ہیں، جس کے بعد معاملے نے مزید سنگین رخ اختیار کر لیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت دنیا کے نوجوان ترین ممالک میں شامل ہے اور ترقی یافتہ بھارت کی بنیاد نوجوانوں کے خوابوں، مہارتوں اور صلاحیتوں پر قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باصلاحیت افراد کو بھرپور مواقع ملنے چاہئیں، نئے خیالات رکھنے والوں کو اپنے خواب پورے کرنے کے لیے مناسب پلیٹ فارم ملنا چاہیے اور جو لوگ اپنا کاروبار قائم کرنا چاہتے ہیں، انہیں حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہونی چاہیے۔

این سی پی (شرد پوار) کے ترجمان نسیم صدیقی نے شرد پوار کی پارٹی میں بغاوت کی قیاس آرائیوں سے متعلق کہا کہ سیاست میں اب کوئی چیز ناممکن نہیں ہے۔ سارا کھیل اقتدار کے لئے ہی ہو رہا ہے۔ 

کانگریس کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ طارق انور نے آپریشن ٹائیگرسے متعلق کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ اس میں رقم کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اتنی بڑی رقم کی پیشکش کی جاتی ہے کہ ایمانداری ڈگمگا جاتی ہے۔

تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی نظام میں بھارت خود کو بین الاقوامی سیاست اور سفارت کاری کے مرکز کے طور پر قائم کر رہا ہے۔ آج عالمی فورمز، علاقائی تنظیموں اور بین الاقوامی سربراہی اجلاسوں میں بھارت نہ صرف ایک اہم شریک کے طور پر موجود ہے بلکہ کئی معاملات میں ایجنڈا طے کرنے اور مختلف ممالک کے درمیان پل کا کردار بھی ادا کر رہا ہے۔

ہائی کورٹ نے 2018 میں پولیس کو یہ بھی ہدایت دی تھی کہ وہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو ٹریفک کے متبادل راستوں کے بارے میں آگاہ کرے۔ اس کے علاوہ عدالت نے کہا تھا کہ اگر کسی سیاسی جلسے یا ریلی کے دوران توڑ پھوڑ یا تشدد کا واقعہ پیش آتا ہے تو ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی 20 اور 21 جون کو مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر رہیں گے، جہاں وہ ہگلی اور کولکاتا میں متعدد اہم پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ اس دوران وہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، کسانوں کے لیے بڑی اسکیموں کا آغاز اور عالمی یومِ یوگا کی مرکزی تقریب کی قیادت بھی کریں گے۔