Bharat Express DD Free Dish

قومی

کرناٹک بی جے پی کے صدراوررکن اسمبلی بی وائی وجیندرنے آج کہا کہ پارٹی نے قانون سازکونسل (ایم ایل سی) کے الیکشن میں بی جے پی اراکین اسمبلی کی مبینہ کراس ووٹنگ کے معاملے کوسنجیدگی سے لیا ہے اور قصوروارپائے جانے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعظم مودی نے سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو کو کشمیری ریشمی قالین پیش کیا۔ کشمیری ریشمی قالین وادیٔ کشمیر، خصوصاً سری نگر کے علاقے کی ایک معروف دستکاری ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت کے تئیں دنیا کا بڑھتا ہوا اعتماد ملک کے ایک سو چالیس کروڑ شہریوں کی کوششوں اور امنگوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے جو کچھ ممکن ہوگا، وہ کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

ایودھیا میں رام مندرکے لئے چندہ اورعطیہ کے مبینہ غبن کے سلسلے میں جاری اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے درمیان، وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لوگوں پرزوردیا کہ وہ تحقیقات مکمل ہونے تک اس معاملے پرغیر ضروری بیانات دینے سے گریزکریں۔ ایودھیا پہنچنے سے پہلے انہوں نے خبردارکیا کہ کسی بھی قصوروارکوبخشا نہیں جائے گا۔

ریلائنس انڈسٹریز کے بورڈ کی منظوری کے بعد ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی جیو کے عوامی اجرا کی راہ ہموار، سرمایہ کاروں میں جوش و خروش

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی ایک ساتھ اڈیشہ کے ضلع مایوربھنج کے تاریخی دورے پر جا رہے ہیں۔ صدر جمہوریہ کے آبائی گاؤں پہاڑپور میں متعدد پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ڈنڈبوس میں ایک بڑی عوامی ریلی کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جس سے دونوں رہنما خطاب کریں گے۔

گریٹر نوئیڈا کی الفا-2 مارکیٹ میں اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب مشہور ہریانوی ڈانسر ڈمپل چودھری تصویر کھنچوانے کی بات پر دو نوجوانوں پر بری طرح برہم ہو گئیں۔ گالی گلوچ کی یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

شیوسینا (یوبی ٹی) کے واحد راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نے الزام لگایا کہ بی جے پی 2029 تک کانگریس کے ساتھ کام کرنے والی کسی بھی علاقائی پارٹی کو نہیں رہنے دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر باغیوں کو دھمکی دی ہے اور اقتدار میں آنے پر انہیں سبق سکھانے کی بات کہی ہے۔

مندر کے دورے کے بعد امت شاہ کی توجہ ریاست کی اہم چینی صنعت اور گنا کسانوں کے مسائل پر مرکوز رہے گی۔ وہ ریاستی وزیر حسن مشریف، ضلع بینک کے عہدیداروں اور چینی صنعت سے وابستہ نمائندوں کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کریں گے۔

مسجد سے وابستہ مولوی معروف خان نے دعویٰ کیا کہ انہیں کارروائی سے صرف ایک روز قبل نوٹس دیا گیا تھا۔ ان کے مطابق وہ نوٹس کا جواب تیار کر رہے تھے اور قانونی طریقہ کار اختیار کرنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن جواب داخل کرنے سے پہلے ہی انتظامیہ نے مسجد کو منہدم کر دیا۔