Bharat Express DD Free Dish

Shiv Sena UBT News: شیوسینا (یوبی ٹی) میں بغاوت کے بعد سنجے راوت کا بڑا بیان، ‘کانگریس کے ساتھ کام کرنے والی علاقائی پارٹی…’

شیوسینا (یوبی ٹی) کے واحد راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نے الزام لگایا کہ بی جے پی 2029 تک کانگریس کے ساتھ کام کرنے والی کسی بھی علاقائی پارٹی کو نہیں رہنے دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر باغیوں کو دھمکی دی ہے اور اقتدار میں آنے پر انہیں سبق سکھانے کی بات کہی ہے۔

شیو سینا (یوبی ٹی) کی بغاوت کے بعد سنجے راوت نے بی جے پی اور ایکناتھ شندے پر پلٹ وار کیا ہے۔ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: پارٹی کے لوک سبھا اراکین پارلیمنٹ کے بغاوت کے بعد شیوسینا (یوبی ٹی) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس درمیان پارٹی کے واحد رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی خوفزدہ ہے۔ 2029 تک کانگریس کے ساتھ کام کرنے والی علاقائی پارٹیوں کو وہ نہیں رکھنا چاہتی۔ انہوں نے بی جے پی پرالزام لگایا کہ یہ لوک سبھا میں 850 والا اعدادوشمارلاکر آئین میں تبدیلی کریں گے۔ آئین میں تبدیلی لاکریہ جمہوریت کو ختم کریں گے اوراس ملک میں صدارتی سسٹم لانا چاہتے ہیں۔ سنجے راوت سے جب ایک نامہ نگار نے کشورپاٹل کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا، “ان سے پوچھئے کہ کشورپاٹل کے والد کون ہیں؟ بالا صاحب ٹھاکرے ہی شیوسینا کے والد ہیں۔”

آپ کو بتا دیں کہ کشورپاٹل نے کہا تھا کہ کوئی ‘آپریشن تڑوا’ نہیں کرپائے گا۔  اراکین پارلیمنٹ کی ٹوٹ کے بعد سنجے راوت نے ہی ‘آپریشن تڑوا’ لفظ کا استعمال کیا تھا۔ کشورپاٹل کے بیان پربرہم ہوتے ہوئے شیوسینا (یوبی ٹی) کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نے کہا، “یہ سب بکے ہوئے لوگ ہیں۔ یہ پیسے کے پیچھے پاگل ہوگئے ہیں۔ ان میں کوئی وقارنہیں ہے۔ گانجا پیتے ہیں۔ نشہ کرتے ہیں اور اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔”

میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا، “آپ کو معلوم ہے کہ کشورپاٹل کہاں سے آتے ہیں؟ میں نہیں جانتا ہوں کہ کشور پاٹل کون ہیں؟ آج کل غداروں کی ہیڈلائن ہی چلتی ہے۔”

سنجے راوت نے مزید کہا کہ شیوسینا کو آج 60 سال ہوگئے۔ یہ بہت لمبا سفرہے۔ بہت ہی جدوجہد والا سفرہے۔ چاہے ہندو ہردے سمراٹ بالا صاحب ٹھاکرے ہوں یا ادھو ٹھاکرے ہوں، ہم سب کو جہدوجہد کرنا پڑا ہے۔ ہم یہاں تک جدوجہد کرتے ہوئے ہی پہنچے ہیں۔ ہماری پیٹھ پرکتنی بارزخم دیا گیا، آگے سے کوئی زخم نہیں کرے گا کیونکہ اتنی ہمت کسی میں نہیں ہوگی۔ کل تک ہو رہے ہیں اور آگے بھی ہوں گے۔ مہاراشٹراورمرکزمیں ہماری حکومت آئے گی، ہمارا بھی اقتدارآئے گا، تب ہم ان کو دکھائیں گے کہ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read