Bharat Express DD Free Dish

قومی

سرکاری اعداد وشمارکے مطابق پی ایم-کسان اسکیم کے آغاز سے اب تک 22 قسطیں جاری کی جا چکی ہیں اورملک بھر کے 11 کروڑ سے زائد کسانوں کو مجموعی طور پر 4.28 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی مالی مدد فراہم کی جا چکی ہے۔اس پروگرام کی براہ راست پردھان منتری کسان سمرِدھی کیندروں اور پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ سوسائٹیز میں دکھائی جائیں گی۔

وزیر اعظم مودی  نے اپنے پیغام میں 20 جون کی تاریخی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی تاریخ میں اس تاریخ کو خصوصی مقام حاصل ہے کیونکہ 20 جون 1947 کو یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مغربی بنگال آزاد ہندوستان کا ایک اٹوٹ حصہ رہے گا۔

زیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں لکھا، ’’بھارت کی صدر دروپدی مرمو کو یومِ پیدائش کی دلی مبارکباد۔ ان کی زندگی کا سفر حوصلے، سادگی، انکساری اور عوامی خدمت کے لیے غیر متزلزل عزم سے عبارت ہے، جو ملک بھر کے لوگوں کے لیے باعثِ تحریک ہے۔

آکاش یادو کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائے جانے کے بعد تیج پرتاپ یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی، اگرچہ انہوں نے اس میں آکاش یادو کا نام نہیں لیا تھا۔قانونی نوٹس کی نقل شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ ’’یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ جس شخص کو اس کے غیر مہذب، توہین آمیز، دھمکی آمیز اور سماج دشمن رویے کے حوالے سے باقاعدہ قانونی نوٹس بھیجا گیا،

ایکناتھ شندے کا لہجہ خاصا جارحانہ رہا۔ ادھو ٹھاکرے کے دھڑے پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’یہ تو صرف ٹریلر ہے، اصل فلم ابھی آنا باقی ہے۔ آج آپ کے سامنے ایک شیر کھڑا ہے۔ کچھ لوگ روزانہ بے بنیاد باتیں کرتے ہیں اور بھونکتے رہتے ہیں۔ میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ کتے ہمیشہ جھنڈ میں بھونکتے ہیں،

مغربی ہوائی نظام کے فعال ہونے کے باعث راجستھان میں موسم تبدیل ہونے جا رہا ہے۔ جے پور، بیکانیر، اجمیر، بھرت پور اور شیخاوتی علاقوں میں تیز گرد آلود آندھی اور بارش کے امکانات ہیں۔ بعض مقامات پر ہواؤں کی رفتار 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

امریکہ اور ہندوستان علمی ملکیت کے نظام کو مضبوط بنا  رہے ہیں تاکہ جدّت  کے تحفظ کو یقینی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں میں قابلِ اعتماد تعاون  کوممکن بنایا جاسکے۔

شیوسینا کے یوم تاسیش کے 60 سال مکمل ہونے پرادھو ٹھاکرے نے اپنے کارکنان-لیڈران کوخطاب کیا۔ باغی اراکین پارلیمنٹ پر زبردست تنقید کی۔ شیوسینا یوبی ٹی کے سربراہ نے کہا کہ شیوسینا کسی بھی انضمام کے لئے نہیں بنی ہے۔ شیوسینا مراٹھی لوگوں کے حقوق اورجدوجہد کے لئے بنائی گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پی ایم کسان یوجنا کے آغاز سے اب تک 22 قسطیں جاری کی جا چکی ہیں، جن کے ذریعے ملک بھر کے 11 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو مجموعی طور پر 4.28 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کی مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔

مودی حکومت کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں اتراکھنڈ کی مشہور اور اعلیٰ معیار کی لیچی کی پہلی کھیپ دہرادون سے اٹلی روانہ کی گئی ہے۔ اس بات کی جانکاری جمعہ کو مرکزی وزارتِ تجارت و صنعت کی جانب سے دی گئی۔