Azam Khan Case: رامپور میں یوگی حکومت کا بڑا فیصلہ، اعظم خاں کے مقدمات میں سرکاری پیروی کرنے والے 6 سرکاری وکلاء کو ہٹا دیا گیا
سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈ اعظم خاں کے مقدمات میں حکومت کی جانب سے پیروی کرنے والے 6 وکلاء کو اتر پردیش حکومت نے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ ہفتے کے روز ضلع مجسٹریٹ رامپور کے جاری کردہ اس کارروائی کے احکامات منظرِ عام پر آئے، جس کے بعد سیاسی اور قانونی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
Double-Engine Govt: وزیراعظم مودی کا اپوزیشن پر حملہ، کہا-’’بنگال میں ترقیاتی خلا تیزی سے پُرکر رہی ہے ڈبل انجن حکومت‘‘
ہگلی میں پی ایم کسان کی 23ویں قسط جاری، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں سے بنگال کی معیشت کو نئی رفتار ملے گی۔
Iran-US Conflict: ایران-امریکہ تنازع: مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان مودی حکومت نے اپنے معاشی اور تزویراتی مفادات کا تحفظ کیا
امریکہ اور ایران کے درمیان تقریباً سو دن سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے تنازع کے بعد بالآخر دونوں ممالک کے درمیان سمجھوتہ ہو گیا ہے۔ اگرچہ فریقین نے حملے روک دیے ہیں اور آبنائے ہرمز دوبارہ فعال ہو چکی ہے، تاہم 28 فروری سے 18 جون تک جاری اس کشیدگی کے اثرات پوری دنیا نے محسوس کیے۔ اس دوران مودی حکومت نے اپنے قومی مفادات کے تحفظ اور معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے متعدد اہم تزویراتی اور معاشی اقدامات کیے۔
NTA New Guidelines: نیٹ یوجی امتحان میں حجاب، پگڑی اور مذہبی علامات پر پابندی نہیں، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے جاری کیے رہنما خطوط، اضافی جانچ لازمی
این ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ موبائل فون، اسمارٹ واچ، بلوٹوتھ ڈیوائس، ایئر فون یا کسی بھی قسم کے الیکٹرانک یا مواصلاتی آلات کو امتحان ہال میں لے جانے کی سخت ممانعت ہے۔ دھات سے بنے اشیا، بڑے بیلٹ بکل، بھاری زیورات اور دیگر غیر ضروری لوازمات بھی امتحان مرکز کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Amit Shah Address: کانگریس اور ادھو ٹھاکرے سیاست میں برقرار رہنے کے لیے دراندازوں پر انحصار کر رہے ہیں: وزیر داخلہ امت شاہ
کولہاپور میں ہفتہ کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ نے مہاراشٹر حکومت کی کارویر نواسنی ماتا امبا بائی مندر کی تزئین و آرائش اور ایک عظیم راہداری کی تعمیر کے سلسلے میں کی گئی کوششوں کی ستائش کی۔
PM-Kisan scheme: وزیراعظم نریندر مودی نے پی ایم کسان سمان ندھی کی 23ویں قسط جاری کی، 9.44 کروڑ کسانوں کے کھاتوں میں 18,880 کروڑ روپے منتقل
23ویں قسط جاری ہونے کے بعد مستفید کسان اپنی ادائیگی کی صورتِ حال پی ایم-کسان پورٹل پر موجود ’’Know Your Status‘‘ سہولت کے ذریعے معلوم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسان اپنے بینک کھاتے یا پاس بک میں اندراج دیکھ کر بھی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ان کے کھاتے میں 2,000 روپے کی رقم جمع ہوئی ہے یا نہیں۔
Heera Group case: ہیرا گروپ معاملے میں ای ڈی نے 159 کروڑ روپے مالیت کی 23 جائیدادیں کیں نیلام، متاثرہ سرمایہ کاروں کو راحت ملنے کی امید
نوہیرا شیخ اور ہیرا گروپ پر ہزاروں سرمایہ کاروں سے مبینہ دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ نیلامی سے حاصل رقم سپریم کورٹ کی نگرانی میں متاثرین کو واپس کی جائے گی۔
Development Vision: ’’مشرقی بھارت کی ترقی ہی بھارت کی اصل ترقی ہے‘‘ اوڈیشہ حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر میوربھنج میں تقریب سے وزیراعظم کا خطاب
وزیر اعظم مودی نے اس موقع پر صدر دروپدی مرمو کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا: ’’آج کا دن اس لیے بھی خاص ہے کہ میوربھنج کی سرزمین پر پروان چڑھنے والی ہماری معزز صدر ہمارے درمیان موجود ہیں۔ آج ان کی سالگرہ بھی ہے۔ میں انہیں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی طویل عمر اور بہترین صحت کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
Yashwadi Hanuman Temple Roof Collapse: پربھنی کے ہنومان مندر میں سبھا منڈپ کی گر گئی چھت ، 10 افراد زخمی، 40 سے زائدشردھالوؤں کے دبے ہونے کا خدشہ
مہاراشٹر کے ضلع پربھنی کے یشواڑی گاؤں میں واقع ہنومان مندر میں ہفتے کے روز ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ مندر میں درشن کے لیے جمع ہونے والے عقیدت مندوں کے ہجوم کے دوران سبھا منڈپ کے ستون اور چھت کا ایک بڑا حصہ اچانک منہدم ہو گیا۔
TMC Leader Jahangir Khan Wife arrested: ٹی ایم سی لیڈر جہانگیر خان کی اہلیہ کو مغربی بنگال پولیس نے کیا گرفتار، جانئے کیا ہے گرفتاری کی وجہ
مغربی بنگال پولیس نے ہفتہ کے روز ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر جہانگیرخان کی اہلیہ ریجینا بی بی عرف سرینا بی بی کو گرفتارکرلیا ہے۔ وہ گزشتہ تین دنوں سے فرار چل رہی تھیں۔ ریجینا بی بی کی گرفتاری کے بعد اب ان پر تعزیرات ہند (بی این ایس) 2023، آرمس ایکٹ 1959 اور ایکسپلوس ایکٹ 1884 کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔





