Bharat Express DD Free Dish

راجیہ سبھا میں دو تہائی اکثریت کے قریب پہنچی مودی حکومت، 19 سیٹیں جیتنے کے بعد بدل گیا نمبر گیم!

 ایوان بالا کے میں کل 245 سیٹیں ہیں اوردوتہائی اکثریت کا اعدادوشمار 163 ہے۔ اس طرح بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے صرف 13 سیٹیں ہی دور ہے۔ ان الیکشن سے پہلے این ڈی اے کے پاس 148 اراکین پارلیمنٹ تھے، لیکن نتیجہ آنے کے بعد اعدادوشمار میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

نئی دہلی: راجیہ سبھا کی 26 نشستوں کے انتخابات کے بعد ایوان بالا میں حکمراں این ڈی اے کی طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ این ڈی اے نے کل 19 سیٹیں جیتیں، اس کی تعداد 150 تک پہنچ گئی اوراب وہ دوتہائی اکثریت حاصل کرنے سے صرف 13 سیٹیں دورہے۔ اس طرح پہلی باراین ڈی اے آہستہ آہستہ راجیہ سبھا میں دوتہائی اکثریت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اس نے پہلی بار150 سیٹوں کا اعدادوشمارکوحاصل کیا ہے۔ حالیہ انتخابات میں این ڈی اے نے 19 نشستیں حاصل کیں، جبکہ کانگریس کی قیادت میں انڈیا الائنس نے 6 نشستیں حاصل کیں۔ ایک سیٹ میزورم کی پارٹی زورم پیپلزموومنٹ کے حصے میں آئی۔

پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں کل 245 نشستیں ہیں اوردوتہائی اکثریت کا نمبر163 ہے۔ اس طرح، بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے صرف 13 سیٹوں کے فاصلے پرہے۔ ان انتخابات سے پہلے این ڈی اے کے پاس صرف 148 ممبران پارلیمنٹ تھے، لیکن نتائج کے بعد یہ تعداد کافی بڑھ گئی ہے۔ جھارکھنڈ میں بی جے پی کے حمایت یافتہ پرمل ناتھوانی نے ایک سیٹ جیتی۔ ریاست کے اراکین اسمبلی کے درمیان کراس ووٹنگ پرمل ناتھوانی کی جیت کا باعث بنی۔ اس نتیجے نے اپوزیشن انڈیا الائنس کے اندرتنازعہ کوجنم دیا ہے۔ کانگریس کا دعویٰ ہے کہ اس کے امیدوارپرنب جھا آرجے ڈی اورسی پی آئی-ایم ایل کے ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے، جس کی وجہ سے ان کی شکست ہوئی۔

اس دوران آرجے ڈی اورسی پی آئی-ایم ایل کانگریس سے اپنے گریبان میں جھانکنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ انڈیا الائنس جھارکھنڈ میں راجیہ سبھا کی دونوں سیٹوں پرجیت حاصل کرسکتی تھی، لیکن نتائج نے اس کی حکمت عملی پر سوال کھڑے کردیئے ہیں اوربی جے پی کے حمایت یافتہ امیدوارکی جیت نے انڈیا الائنس میں اختلاف پیدا کردیا۔ اس الیکشن سے ایک اورتبدیلی لائی گئی ہے کہ پہلی بارمیزورم سے کسی علاقائی پارٹی نے راجیہ سبھا میں سیٹ حاصل کی ہے۔

زورم پیپلزموومنٹ کے امیدوارلالٹلوآنگکیما ایوان بالا کے لئے منتخب ہوگئے ہیں۔ 24 سیٹوں کے نتائج کا اعلان 11 جون کوکیا گیا تھا۔ یہاں الیکشن نہیں ہوئے اور24 اراکین اسمبلی بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ ان میں سے این ڈی اے نے 19، جبکہ اپوزیشن نے 5 پرکامیابی حاصل کی۔ اب مجموعی طورپراگردیکھا جائے تواین ڈی اے پہلے سے کافی مضبوط ہوئی ہے اوراب وہ راجیہ سبھا میں اکثریت سے محض 13 سیٹیں دورہے۔ وہیں انڈیا الائنس پہلے سے کمزور ہوتی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔