Bharat Express DD Free Dish

قومی

جے رام رمیش نے مزید کہا کہ کانگریس لیڈروں  کو رام مندر جانے سے روکنا اور انہیں مبینہ طور پر نظر بند کرنا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ ان کے مطابق حکومت آمریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری نے الزام لگایا کہ ملک کے عوام اس معاملے میں فوری اور سخت کارروائی چاہتے ہیں،

وزیر داخلہ نے کہا کہ 1855 کی سنتھال بغاوت محض ایک احتجاجی تحریک نہیں تھی بلکہ یہ برطانوی راج کے خلاف قبائلی سماج کی ایک فیصلہ کن جنگ تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب سیدو اور کانہو نے "انگریزو! ہماری مٹی چھوڑ دو" کا نعرہ بلند کیا تو ہزاروں قبائلی مرد و خواتین اپنے روایتی تیر و کمان کے ساتھ میدانِ جنگ میں اتر آئے۔

انڈیا الائنس کی اتحادی پارٹیوں نے ایس آئی آراورالیکشن کمیشن سے متعلق دیگرمسائل کے حوالے سے چیف جسٹس آف انڈیا کوایک مشترکہ خط بھیجا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ 23 ​​پارٹیاں یقین کے اصول پرمضبوطی سے کھڑی ہیں۔

رام مندر میں چڑھاوا چوری معاملے سے متعلق اٹھ رہے سوالوں کے درمیان وشو ہندو پریشد نے چمپت رائے سے خود کو الگ کرلیا ہے۔ وی ایچ پی لیڈر آلوک کمار نے کہا کہ جو ہوا وہ بہت ہی شرمناک اور توہین آمیز ہے۔

۔وزیر اعظم مودی گزشتہ چند دنوں سے مسلسل سنسکرت کے قدیم سُبھاشتوں کے ذریعے سماجی ہم آہنگی، قومی اتحاد اور اخلاقی اقدار کا پیغام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل پیر کے روز بھی انہوں نے ایک سنسکرت اشلوک شیئر کرتے ہوئے مختلف تہذیبوں، روایات اور ثقافتوں کے احترام کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

شانتنو شکلا  نے بتایا کہ اس وقت پوجیہ رویندرپوری مہاراج ناسک میں موجود ہیں اور کل ہریدوار پہنچیں گے، جہاں وہ سنتوں سے ملاقاتیں کریں گے اور آئندہ مذہبی سرگرمیوں کے حوالے سے میٹنگ کریں گے۔آخر میں شانتنو شکلا نے میلہ انتظامیہ، ریاستی حکومت اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ صرف قانونی اور تسلیم شدہ اکھل بھارتی اکھاڑا پریشد سے ہی رابطہ رکھیں

 ابھیجیت دیپکے نے کہا ، "میں سمجھ نہیں پاتا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگ اتنے بے حس اور مغرور کیسے ہو سکتے ہیں کہ انہیں ان خاندانوں سے رابطہ کرنے کی بھی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، جنہوں نے اپنے بچوں کو کھو دیا ہے۔ آپ ان کے بچوں کو واپس نہیں لا سکتے، لیکن کم از کم ان سے مل کر افسوس اور معافی تو مانگ سکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار نجی ولوو بس بہار رجسٹریشن نمبر کی تھی، جو لکھنؤ سے دہلی جا رہی تھی۔ اسی دوران راجستھان رجسٹریشن نمبر کا بجری سے لدا ٹریلر ایکسپریس وے کی تیسری لین میں چل رہا تھا، تیز رفتار بس پیچھے سے اس سے جا ٹکرائی۔

سرجیو گور نے دونوں لیڈروں کے ذاتی تعلقات کی ایک دلچسپ مثال بھی پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل میامی میں ہونے والے الٹی میٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (UFC) ایونٹ کے دوران صدر ٹرمپ نے اچانک کہا کہ ’چلو وزیر اعظم مودی کو فون کرتے ہیں۔‘

یہ معاہدہ ریگولیٹری منظوریوں اور دیگر روایتی شرائط کی تکمیل سے مشروط ہے۔ اس کے تحت TiL تقریباً 1.397 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جو بندرگاہ کی مجموعی 2.85 ارب امریکی ڈالر مالیت کے حساب سے 49 فیصد حصص کے برابر ہے۔