Bharat Express DD Free Dish

Ram Mandir Funds Theft: رام مندر چندہ چوری ،مودی جی اور ان کے ساتھیوں کا صرف ایک ہی خواب ہےرام نام جپنا، پرایا مال اپنا- جے رام رمیش

جے رام رمیش نے مزید کہا کہ کانگریس لیڈروں  کو رام مندر جانے سے روکنا اور انہیں مبینہ طور پر نظر بند کرنا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ ان کے مطابق حکومت آمریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری نے الزام لگایا کہ ملک کے عوام اس معاملے میں فوری اور سخت کارروائی چاہتے ہیں،

نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندر میں چندے کی مبینہ چوری کے معاملے پر کانگریس نے ایک بار پھر مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈراور راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت الفاظ میں حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس معاملے کے اصل ملزمان کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے اور انہیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ایودھیا میں رام مندر کے درشن کے لیے جانے والے اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے کو مبینہ طور پر ایک ہوٹل میں روک دیا گیا۔ کانگریس کا دعویٰ ہے کہ اجے رائے کو ہوٹل پدم شری پیلس میں “ہاؤس اریسٹ” کر دیا گیا، حالانکہ وہ نو رکنی وفد کے ساتھ ایک روز قبل ہی ایودھیا پہنچے تھے۔

منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں جے رام رمیش نے لکھا، “مودی جی اور ان کے ساتھیوں کا صرف ایک ہی خواب ہے، رام نام جپنا، پرایا مال اپنا۔” انہوں نے الزام لگایا کہ رام مندر میں چندے کی مبینہ چوری سے پورا ملک دکھی ہے اور عوام کے دباؤ کے بعد ایس آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ایف آئی آر تو درج کر لی گئی، لیکن اتنا وقت گزرنے کے باوجود مرکزی ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں ،کیونکہ ان کا تعلق آر ایس ایس اور بی جے پی سے بتایا جا رہا ہے۔

جے رام رمیش نے مزید کہا کہ کانگریس لیڈروں  کو رام مندر جانے سے روکنا اور انہیں مبینہ طور پر نظر بند کرنا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ ان کے مطابق حکومت آمریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری نے الزام لگایا کہ ملک کے عوام اس معاملے میں فوری اور سخت کارروائی چاہتے ہیں، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی۔آر ایس ایس کا پورا نظام اس چندہ چوری کیس کے ملزمان کو بچانے اور معاملے کو دبانے میں مصروف ہے۔

وزیر اعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے جے رام رمیش نے کہا، “وزیر اعظم جی، رام مندر میں ہونے والی اس مبینہ لوٹ کے ذمہ داروں کو بچانے والے بھی برابر کے قصوروار ہیں۔ اس گھناؤنے عمل پر بھگوان شری رام آپ کو ضرور سزا دیں گے اور ملک کی عوام بھی مناسب وقت پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔”واضح رہے کہ یہ تمام الزامات کانگریس کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ اس معاملے پر حکومت یا بی جے پی کی جانب سے اس بیان کے حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ چندہ چوری کے معاملے کی تحقیقات متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read