Bharat Express DD Free Dish

Ram Mandir Donation Row

سماج وادی پارٹی نے چندہ کی چوری سے متعلق آج ایک بارپھر پارلیمنٹ احاطے میں انوکھا احتجاج کیا۔ ممبران پارلیمنٹ چندے کی بوری لے کرآج پارلیمنٹ پہنچے۔ احتجاج کے دوران ایس پی ایم پی ڈمپل یادو نے کہا، "یہ لوگ سناتن دھرم کی بات کرتے تھے، لیکن انہوں نے آستھا (عقیدت) کے نام پرچوری کی ہے۔"

ہنومان گڑھی کی سیڑھیوں پرنماز پڑھے جانے کا دعویٰ کرنے والے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پراب شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورا نند سرسوتی برہم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہنومان گڑھی میں کبھی نمازنہیں پڑھی گئی ہے اور اگرایسا ہوا ہے تو یوگی آدتیہ ناتھ اس کا ثبوت پیش کریں۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھے جانے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مندر کی تعمیر ایک مسلم نے کرائی تھی۔ رام مندرچندہ چوری کے معاملے میں برج بھوشن سنگھ نے واضح طور پر کہا کہ اس معاملے سے نہ تو وزیر اعظم مودی کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا کوئی تعلق ہے۔

چمپت رائے نے اپنے استعفے کی منظوری کے بعد اس معاملے میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے کردارپربھی سوالات اٹھائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کو ہندی میں دیئے گئے اپنے ایک صفحے کے تحریری بیان میں انہوں نے الزام لگایا کہ بینک کے قواعد کی خلاف ورزی ہوتی رہی، لیکن اس پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔

جے رام رمیش نے مزید کہا کہ کانگریس لیڈروں  کو رام مندر جانے سے روکنا اور انہیں مبینہ طور پر نظر بند کرنا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ ان کے مطابق حکومت آمریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری نے الزام لگایا کہ ملک کے عوام اس معاملے میں فوری اور سخت کارروائی چاہتے ہیں،

ایودھیا میں رام مندر کے چندے کی مبینہ چوری کا معاملہ مسلسل گرماتا جا رہا ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ اس کیس کے ملزمان کی وکالت یا ان کا مقدمہ لڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایودھیا بارایسوسی ایشن نے رام مندر ٹرسٹ سے متعلق چمپت رائے، انل مشرا اور گوپال رائے کو تین دنوں کے اندر چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ ایودھیا بار ایسوسی ایشن نے وکلا کی میٹنگ میں ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن کے اراکین نے کہا ہے کہ چمپت رائے-انل مشرا اور گوپال راو کو رام نگری چھوڑنی ہوگی۔

دوسری جانب اے این آئی کے مطابق، پیر 29 جون کو پولیس نے رام مندر کے چندے میں مبینہ خرد برد کی تحقیقات کے سلسلے میں شری رام جنم بھومی تیرتھ شیترا ٹرسٹ کے سابق جنرل سیکریٹری چمپت رائے کا بیان ریکارڈ کیا۔ذرائع کے مطابق چمپت رائے سے پوچھ گچھ مکمل ہو چکی ہے،

ایودھیا رام مندر چندہ چوری معاملے میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر پون پانڈے نے دعویٰ کیا کہ اس کی سب سے پہلے اطلاع اکھلیش یادو کو ملی تھی۔ انہوں نے رام مندر ٹرسٹ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی نگرانی میں اس معاملے کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔

رام مندرمیں چڑھاوا کی مبینہ چوری کے بعد، ایس آئی ٹی اب زمین کی خریداری میں بے ضابطگیوں کی مکمل جانچ کررہی ہے۔ کم قیمت والی اراضی کو زیادہ قیمت پرخریدنے کے الزام کے بعد جانچ کے دائرہ میں توسیع کی گئی ہے۔ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کے استعفیٰ کے بعد حکومت کی مداخلت سے ایس آئی ٹی کی تشکیل ہوئی۔ یہ ٹیم اب دونوں معاملوں کی جانچ کررہی ہے۔