Ram Mandir Donation Controversy: چڑھاوا چوری کے بعد اب زمین کی خریدوفروخت گھوٹالہ کی جانچ کرے گی ایس آئی ٹی، جانئے پوری تفصیل
رام مندرمیں چڑھاوا کی مبینہ چوری کے بعد، ایس آئی ٹی اب زمین کی خریداری میں بے ضابطگیوں کی مکمل جانچ کررہی ہے۔ کم قیمت والی اراضی کو زیادہ قیمت پرخریدنے کے الزام کے بعد جانچ کے دائرہ میں توسیع کی گئی ہے۔ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کے استعفیٰ کے بعد حکومت کی مداخلت سے ایس آئی ٹی کی تشکیل ہوئی۔ یہ ٹیم اب دونوں معاملوں کی جانچ کررہی ہے۔
Donation Embezzlement: ’’کیا وزیراعلیٰ چوری کی نگرانی کے لیے بنا رہے تھے ایودھیا کے دوروں کا ریکارڈ‘‘؟ اکھلیش یادو کا یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز
اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ ایودھیا میں ترقیاتی کام عوام کی توقعات پر پورا نہیں اترے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے عقیدت مند ایودھیا آتے ہیں، اس لیے وہاں عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ اور زائرین کے لیے بین الاقوامی معیار کی سہولت ہونی چاہئے





