Bharat Express DD Free Dish

’’ہنومان گڑھی میں کبھی نہیں پڑھی گئی نماز‘‘، برج بھوشن سنگھ کا بڑا دعویٰ، کہا- ایک مسلمان نے کرائی مندرکی تعمیر، سوامی اویمکتیشورانند، جوہر یونیورسٹی اور مولانا جرجیس سے متعلق بھی کہی یہ بڑی بات

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھے جانے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مندر کی تعمیر ایک مسلم نے کرائی تھی۔ رام مندرچندہ چوری کے معاملے میں برج بھوشن سنگھ نے واضح طور پر کہا کہ اس معاملے سے نہ تو وزیر اعظم مودی کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا کوئی تعلق ہے۔

گونڈہ میں سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے ہنومان گڑھی میں نمازپڑھے جانے کے دعوے کوپوری طرح سے خارج کردیا۔ سابق رکن پارلیمنٹ نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ہنومان گڑھی سے متعلق بیان پرواضح طورپرکہا کہ ہنومان گڑھی میں کبھی بھی نمازنہیں پڑھی گئی۔ لوگ یہ غلط بول رہے ہیں کہ وہاں پرنمازپڑھی گئی ہے، جونمازکی بات اٹھا رہے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ مندرکی تعمیرمسلمان نے کرائی تھی، جس نے تعمیرکرائی تھی، آج بھی پتھرلگا ہوا ہے۔ بارہ بنکی کے کسی مسلم شخص نے اس کی تعمیرکرائی تھی۔ اس کا نام ہمیں اتفاق سے یاد نہیں ہے۔

وہیں، رام مندرچندہ چوری کے معاملے میں برج بھوشن سنگھ نے واضح طورپرکہا کہ اس معاملے سے نہ تووزیراعظم مودی کا کوئی تعلق ہے اورنہ ہی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا کوئی تعلق ہے۔ انہوں نے جمعہ کے روزدوپہرکے وقت نندنی نگراسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ پرتبھا سمّان سماروہ پروگرام میں شامل ہوئے۔ اس موقع پرسابق رکن پارلیمنٹ نے چھپیا، وزیرگنج، منکا پور اورنواب گنج بلاک کے ہزاروں ہونہارطلبا کومیڈل اورسرٹیفکیٹ دے کراعزازسے سرفرازکیا گیا۔

 سوامی اویمکتیشورانند اور سونم وانگچک سے متعلق کیا کہا؟

برج بھوشن سنگھ نے شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورانند کے بیان پرراست طورپرتبصرہ کرنے سے انکارکردیا۔ انہوں نے واضح طورپرکہا کہ رام مندرچڑھاوا چوری کے معاملے میں وزیر اعظم مودی اوروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورانند کے ذریعہ وزیراعظم نریندرمودی کوذمہ دارٹھہرائے جانے سے متعلق بیان پربرج بھوشن سنگھ نے کہا کہ عوامی طورپرزندگی میں اس طرح کی زبان کا استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔ سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پرتبصرہ کرتے ہوئے برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ وہ جس بات کے لئے انشن کررہے ہیں، وہ بات حکومت تک پہنچ چکی ہے۔ ایسے میں انہیں اب انشن ختم کرکے حکومت کے فیصلے کا انتظارکرنا چاہئے۔

مولانا جرجیس انصاری کے بیان کو کردیا مسترد

مولانا جرجیس انصاری کے بیان اورشری کرشن جنم بھومی پرکارسیوا کے اعلان سے متعلق پوچھے گئے سوال پربرج بھوشن سنگھ نے کہا کہ اس طرح کا تبصرہ کرنے سے بچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل ایک دوسرے کو چبھنے والی بات کہنے کی ایک روایت چل گئی ہے۔ ایسے بیان پرتبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے۔ اس طرح کے بیان سے اس شخص کی ذہنیت دکھتی ہے۔ اعظم خان کی جوہریونیورسٹی پرانتظامی کارروائی کے سوال پربرج بھوشن سنگھ نے کہا کہ انہیں جانکاری ملی ہے کہ وہاں تعمیرکرائی گئی کئی عمارت غیرقانونی بتائی جا رہی ہے۔ اگرواقعی میں تعمیرغیرقانونی طریقے سے کی گئی ہے تو انتظامیہ قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read