Enforcement Directorate: اعظم خان کے خلاف ای ڈی کا بڑا ایکشن، دہلی سے سہارنپور تک 10 مقامات پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپے ماری
ای ڈی کو مبینہ طور پر ایسے مالی لین دین کی معلومات ملی ہیں جن میں سرکاری کام حاصل کرنے والے ٹھیکیداروں اور مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کے درمیان رقم کی منتقلی ہوئی۔ الزام ہے کہ سرکاری کاموں سے فائدہ حاصل کرنے والے کچھ ٹھیکیداروں نے ٹرسٹ اور یونیورسٹی میں عطیات یا تعمیراتی کاموں کے ذریعے رقم لگائی۔
Mohammad Ali Jauhar University no Bulldozer Action: جوہر یونیورسٹی پر نہیں چلے گا بلڈوزر، ڈی ایم کے حکم پر روک
ضلع انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کے خلاف مجوزہ کارروائی پرفی الحال عبوری روک لگا دی گئی ہے۔ مراد آباد منڈل کے کمشنرنے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) رام پورکے حکم پرعبوری پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے، جس کے بعد فی الحال یونیورسٹی کے خلاف بلڈوزرکارروائی نہیں ہوگی۔
دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے بعد سی جے پی کا نیا قدم، یوپی میں ہوگا آندولن، جوہر یونیورسٹی کے انہدام کے خلاف اٹھے گی مضبوط آواز
کاکروچ جنتا پارٹی نے ایکس پرلکھا، ’’ملک میں توویسے ہی رپورٹ کے مطابق، تقریباً 20 اسکول سے زیادہ روزبند ہورہے ہیں، ایسے میں اترپردیش میں یونیورسٹی کوگرایا جانا مطلب تعلیم کوکچلنے جیسا فیصلہ ہوگا، جو اس ملک کے لئے قطعی درست نہیں ہوگا۔‘‘ سی جے پی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اترپردیش حکومت کواس فیصلے پرپھرسے غورکرنا چاہئے اوراس ملک کو واپس لینا چاہئے۔
Akhilesh Yadav’s Attack on CM Yogi: اکھلیش یادو کا طنزیہ حملہ، کہا- وزیر اعلیٰ غیر قانونی مکان کا نقشہ پاس کرانے جا رہے ہیں یا بلڈوزر چلانے؟
سماجوادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایک بار پھر ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے ایک طنزیہ سوشل میڈیا پوسٹ کی ہے، جس نے ریاست کی سیاسی فضا کو گرم کر دیا ہے۔
Samajwadi Party Delegation arriving Rampur: محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کے لئے احتجاج، اعظم خان کی حمایت میں آج رام پور پہنچ رہا ہے سماجوادی پارٹی کا وفد
جوہریونیورسٹی کو بچانے کی جنگ جاری ہے۔ سماجوادی پارٹی کا وفد آج رام پور جائے گا۔ رام پور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی نے یونیورسٹی کی 38 عمارتوں کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے متعلق سماجوادی پارٹی کے لیڈران میں زبردست ناراضگی ہے۔ سماجوادی پارٹی کا کہنا ہے کہ جوہر یونیورسٹی پر بلڈوزر چلانا ’تعلیم کے حقوق‘ کو منہدم کرنے جیسا ہے اور یہ آئین کی روح کے خلاف ہے۔
جماعت اسلامی ہند کے وفد کا محمد علی جوہر یونیورسٹی کا دورہ، ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ گورنر کو پیش کیا گیا میمورنڈم، انہدام پر فوری روک لگانے کا کیا مطالبہ
جماعت اسلامی ہند نے میمورنڈم کے ذریعے جو اہم مطالبات پیش کیے ہیں ۔ان میں حکومت سے انہدامی کاروائی پر فوری روک لگانے کا مطالبہ شامل ہے۔ جماعت اسلامی ہند نے یونیورسٹی کی 38 عمارتوں کو منہدم کرنے کے حکم پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جماعت نے کہا کہ 30 جولائی 2026 کی مقررہ آخری تاریخ قریب ہے، اگر انتظامیہ اپنے انہدامی فیصلے پر عمل کرتی ہے تو یہ طلبہ برادری کے لیے سنگین نا انصافی ہوگی۔
جمعیۃعلماء اترپردیش کے زیراہتمام منعقد ہندو-مسلم اتحاد کانفرنس، نفرت کے ماحول میں محبت کا چراغ جلانے کا عزم، مولانا ارشد مدنی نے فرقہ پرستی کے ماحول کوختم کرنے پر دیا زور
جمعیۃعلماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اس اجلاس سے آج فرقہ پرستی اورنفرت کے خلاف جوآوازاٹھی ہے نہ تواسے کوئی طاقت دباسکتی ہے اورنہ ہی کمزور کر سکتی ہے ، ایک دن اس آوازمیں بھی لاکھوں کڑوروں آوازیں شامل ہوں گی اورہم ملک سے فرقہ پرستی اورنفرت کو مٹانے میں کامیاب رہیں گے۔ انہوں نے ایک بارپھروضاحت کی کہ جمعیۃ علماء ہند ایک مذہبی تنظیم ہے اورسیاست سے ہماراکوئی تعلق نہیں ہم نہ توالیکشن لڑتے ہیں اورنہ کسی کو لڑاتے ہیں بلکہ ہم ملک میں اتحاد اوریکجہتی کا پیغام دینا چاہتے ہیں، ہمارا مقصد برادران وطن کو یہ باورکرانا ہے کہ نفرت تباہی اوربربادی ہی لاتی ہے، جس کا نظارہ ہم آج اپنی آنکھوں سے کررہے ہیں۔
Jamaat-E-Islami on Mohammad Ali Jauhar University Demolation Row: محمد علی جوہر یونیورسٹی کے انہدامی حکم پرجماعتِ اسلامی نے اٹھائے سوال، تعلیمی اداروں سے متعلق کہی یہ بڑی بات
جماعتِ اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کہا کہ محمد علی جوہر یونیورسٹی کی 38 عمارتوں کے انہدام سے متعلق انتظامیہ کے فیصلے نے طلبہ، والدین، اساتذہ اور پورے تعلیمی حلقے میں سخت تشویش پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی معاملات اپنی جگہ، لیکن یہ ضروری ہے کہ طلبہ کی تعلیم، امتحانات اور ان کا مستقبل ہرحال میں محفوظ رکھا جائے۔
’’ہنومان گڑھی میں کبھی نہیں پڑھی گئی نماز‘‘، برج بھوشن سنگھ کا بڑا دعویٰ، کہا- ایک مسلمان نے کرائی مندرکی تعمیر، سوامی اویمکتیشورانند، جوہر یونیورسٹی اور مولانا جرجیس سے متعلق بھی کہی یہ بڑی بات
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھے جانے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مندر کی تعمیر ایک مسلم نے کرائی تھی۔ رام مندرچندہ چوری کے معاملے میں برج بھوشن سنگھ نے واضح طور پر کہا کہ اس معاملے سے نہ تو وزیر اعظم مودی کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا کوئی تعلق ہے۔
Jauhar University Controversy: جوہر یونیورسٹی کے معاملے پر سیاسی ہنگامہ، اے آئی ایم آئی ایم نے اکھلیش یادو کی خاموشی پر اٹھائے سوال، لگا دیا بڑا الزام
بدھ کے روز رام پور ضلع انتظامیہ نے اعظم خان کی قائم کردہ مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کی 40 عمارتوں میں سے 38 کو منظور شدہ نقشوں کے بغیر تعمیر شدہ قرار دیتے ہوئے انہیں منہدم کرنے کا نوٹس جاری کیا، جس کے بعد یہ معاملہ مزید گرما گیا۔





