Bharat Express DD Free Dish

دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے بعد سی جے پی کا نیا قدم، یوپی میں ہوگا آندولن، جوہر یونیورسٹی کے انہدام کے خلاف اٹھے گی مضبوط آواز

کاکروچ جنتا پارٹی نے ایکس پرلکھا، ’’ملک میں توویسے ہی رپورٹ کے مطابق، تقریباً 20 اسکول سے زیادہ روزبند ہورہے ہیں، ایسے میں اترپردیش میں یونیورسٹی کوگرایا جانا مطلب تعلیم کوکچلنے جیسا فیصلہ ہوگا، جو اس ملک کے لئے قطعی درست نہیں ہوگا۔‘‘ سی جے پی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اترپردیش حکومت کواس فیصلے پرپھرسے غورکرنا چاہئے اوراس ملک کو واپس لینا چاہئے۔

نئی دہلی: نیٹ پیپرلیک معاملے میں وزیرتعلیم کا استعفیٰ ہونے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی نے اترپردیش میں محاذ کھول دیا ہے۔ یوپی حکومت نے رام پورکی جوہریونیورسٹی کوگرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے متعلق سی جے پی نے کہا کہ یہ ملک کے لئے صحیح نہیں ہوگا۔

کاکروچ جنتا پارٹی نے ایکس پرلکھا، ’’ملک میں توویسے ہی رپورٹ کے مطابق، تقریباً 20 اسکول سے زیادہ روزبند ہورہے ہیں، ایسے میں اترپردیش میں یونیورسٹی کوگرایا جانا مطلب تعلیم کوکچلنے جیسا فیصلہ ہوگا، جواس ملک کے لئے قطعی درست نہیں ہوگا۔‘‘ سی جے پی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اترپردیش حکومت کواس فیصلے پرپھرسے غورکرنا چاہئے اوراس ملک کو واپس لینا چاہئے۔

رام پورانتظامیہ نے عمارت کوبتایا غیرقانونی

واضح رہے کہ رام پورڈیولیپمنٹ اتھارٹی نے یونیورسٹی کیمپس میں بنے 40 میں سے 38 عمارتوں کوغیرقانونی قراردیا ہے۔ ان عمارتوں کی تعمیرغیرقانونی مانتے ہوئے ان پربلڈوزرایکشن کا حکم جاری کیا ہے۔ رام پورکے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) نے بتایا کہ ادارے کو15 دن کا وقت دیا گیا ہے، اگروہ غیرقانونی تعمیرنہیں ہٹاتے ہیں تورام پورڈیولیپمنٹ اتھارٹی اپنی سطح پرانہدام کی کارروائی کرے گا۔ رام پورانتظامیہ کی طرف سے کی گئی اس کارروائی کی سماجوادی پارٹی مخالفت کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  طلبا پر لاٹھی چارج کو سپریم کورٹ نے بتایا غلط، کہا- ’’پُرامن احتجاج آئینی حق، پولیس زیادتی کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے‘‘

سی جے پی نے جنترمنترپرکیا تھا احتجاج

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریہ کانت کے تبصرہ کے بعد بنی کاکروچ جنتا پارٹی نے نیٹ پیپرلیک کی جوابدہی اورخودکشی کرنے والے طلبا کی فیملی کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کرنے کے لئے جنترمنترپراحتجاج کیا تھا۔ اس کا اہم چہرہ سماجی کارکن سونم وانگچگ تھے، لیکن آرگنائزر ابھیجیت دیپکے تھے، جوکہ سی جے پی کے فاونڈراورصدرہیں۔ کاکروچ جنتا پارٹی کی طرف سے ہوئے اس احتجاج کا مطالبہ حکومت نے تسلیم کرلیا ہے اوردھرمیندر پردھان نے وزیرتعلیم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ طلبا کے خاندانوں کومعاوضہ دینے کی کارروائی بھی شروع ہوگئی ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read