Jauhar University Controversy: جوہر یونیورسٹی کے معاملے پر سیاسی ہنگامہ، اے آئی ایم آئی ایم نے اکھلیش یادو کی خاموشی پر اٹھائے سوال، لگا دیا بڑا الزام
بدھ کے روز رام پور ضلع انتظامیہ نے اعظم خان کی قائم کردہ مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کی 40 عمارتوں میں سے 38 کو منظور شدہ نقشوں کے بغیر تعمیر شدہ قرار دیتے ہوئے انہیں منہدم کرنے کا نوٹس جاری کیا، جس کے بعد یہ معاملہ مزید گرما گیا۔
Mohammad Ali Jauhar University: اعظم خان کے لئے بڑا جھٹکا، محمد علی جوہر یونیورسٹی پر چلے گا بلڈوزر، رام پور ڈیولیمنٹ اتھارٹی نے جاری کیا حکم
رام پورکے ضلع مجسٹریٹ اجے کماردویدی نے بتایا کہ جوہریونیورسٹی کو پہلے نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے جواب میں انتظامیہ نے تحریری وضاحت بھی پیش کی۔ بعد ازاں تفصیلی سماعت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی کی مجموعی 40 عمارتوں میں سے صرف دوعمارتوں کے نقشے منظورشدہ ہیں، جبکہ باقی 38 عمارتیں بغیرمنظوری کے تعمیر کی گئی ہیں۔ اسی بنیاد پرانہیں غیرقانونی قراردیتے ہوئے انہدام کا حکم صادرکیا گیا۔





