Telephonic Conversation between PM Modi and Pezeshkian: وزیراعظم نریندر مودی اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم نریندر مودی نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی ہمیشہ بات چیت، سفارت کاری اور پرامن حل کے اصولوں پر قائم رہی ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی تنازع کا پائیدار حل فوجی کارروائی کے بجائے مذاکرات اور باہمی اعتماد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
UK Madrasa Board to be Dissolved: اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ ہوگا ختم، یکم جولائی سے ریاستی اقلیتی تعلیمی اتھارٹی سنبھالے گی ذمہ داریاں
ریاستی حکومت نے واضح کیا ہے کہ جو تعلیمی ادارے نئے رہنما اصولوں پر عمل نہیں کریں گے، ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے اور ضرورت پڑنے پر انہیں بند بھی کیا جا سکتا ہے۔
PM Modi’s Gifts To Seychelles: وزیراعظم نریندر مودی نے سیشلز کی قیادت کو ہندوستانی تہذیب و ثقافت کی عکاسی کرنے والے خصوصی تحائف پیش کیے
وزیراعظم نے اپنے تین روزہ سرکاری دورۂ سیشلز کے دوران وہاں کی قیادت کو بھارت کی متنوع ثقافتی روایات اور فن دستکاری کی نمائندگی کرنے والے خصوصی تحائف پیش کیے، جو دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی اور مشترکہ اقدار کی علامت ہیں۔
Policy Implementation: وزیراعظم نریندر مودی کی مرکزی سکریٹریوں کو عوامی فلاحی اسکیموں کے عملی اثرات پر توجہ دینے کی ہدایت، محکمہ جاتی رکاوٹیں ختم کرنے پر زور
اجلاس کے دوران مختلف وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریوں نے ان دونوں موضوعات کے حوالے سے اپنی وزارتوں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں، شعبہ جاتی چیلنجوں اور حکمرانی و عوامی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی۔
Amit Shah Likely To Visit Bengal: وزیرداخلہ امت شاہ کا 6 جولائی کو مغربی بنگال کے دورے کا امکان، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی یوم پیدائش کی تقریبات میں ہوسکتے ہیں شریک
امت شاہ کا یہ مجوزہ دورہ ایسے وقت میں متوقع ہے جب ملک نے حال ہی میں 23 جون کو ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی برسی منائی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی سینئر رہنماؤں نے ممتاز ماہرِ تعلیم، قانون داں اور سیاست دان ڈاکٹر مکھرجی کو خراجِ عقیدت پیش کیا تھا، جنہوں نے آزادی کے بعد بھارت کی سیاست کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔
SIR Enumeration Form: دہلی میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کا آغاز، دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے خصوصی نظرثانی کیلئے جمع کرایا مردم شماری فارم
مردم شماری فارم کے ساتھ کسی اضافی دستاویز کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ووٹر الیکشن کمیشن کے ووٹر سروسز پورٹل کے ذریعے آن لائن بھی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 1950 ہیلپ لائن نمبر، ’’بک اے کال‘‘ سہولت کے ذریعے بوتھ لیول افسر سے رابطہ اور دہلی کے تمام اضلاع اور اسمبلی حلقوں میں قائم ووٹر ہیلپ سینٹروں سے بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
J&K News: ’’ڈپٹی سی ایم سریندر چودھری نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا توڑا بھروسہ…‘‘، نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی کا الزام
جاوید اقبال چودھری نے الزام لگایا کہ نائب وزیر اعلیٰ کا طرز عمل آمرانہ ہے اور انہوں نے نہ صرف وزیر اعلیٰ بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نائب وزیر اعلیٰ ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جو ان کے فیصلوں پر اعتراض کرتے ہیں۔
Environmental Protection: وزیراعظم مودی اور امت شاہ نے بھوپیندر یادو کو دی سالگرہ کی مبارکباد، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ان کی خدمات کو سراہا
راجستھان کے الور سے رکن پارلیمنٹ بھوپیندر یادو 30 جون 1969 کو اجمیر میں پیدا ہوئے۔ وہ اس وقت مرکزی وزارتِ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ہیں۔ انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز وکالت سے کیا اور 2000 سے 2009 تک اکھل بھارتیہ ادھیوکتا پریشد کے جنرل سکریٹری رہے۔
Sharad Pawar Congress Merger: شرد پوار کی این سی پی-ایس پی کا کانگریس میں ہوگا انضمام؟ پارٹی کے بڑے لیڈر نے کردیا انکشاف
کانگریس میں شرد پوار کی پارٹی کے انضمام سے متعلق مہاراشٹرکانگریس کے سینئرلیڈر وجے ویڈیٹّی وار نے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔ مہاراشٹر کانگریس کے سینئر لیڈر وجے ویڈیٹّی وار نے تصدیق کی ہے کہ کانگریس اور این سی پی (شرد پوارگروپ) کے درمیان انضمام سے متعلق ہائی کمان سطح پربات چیت چل رہی ہے۔
Japan PM’s visit to India: وزیراعظم مودی کے جاپان دورے کے بعد وزیراعظم سنائے تاکائچی کریں گی بھارت کا دورہ، اقتصادی تعلقات کو نئی رفتار ملنے کی توقع
یہ بھارت کا ان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے اگست 2025 میں ٹوکیو کا دورہ کیا تھا، جہاں 15واں ہند-جاپان سالانہ سربراہ اجلاس منعقد ہوا تھا۔ موجودہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تزویراتی اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔





