بنگال میں ٹی ایم سی لیڈران پر انڈے پھینکنے پرکلکتہ ہائی کورٹ نے لگائی پھٹکار، حکومت سے مانگی تفصیلی رپورٹ
مغربی بنگال میں ’’انڈوں سے حملے‘‘ کا رواج عام ہوگیا ہے۔ جہاں ناراض شہریوں نے سیاست دانوں پرانڈے پھینکے ہیں۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کوروکنے کے لئے گائیڈ لائنس بنانے اورتفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سبھی کی حفاظت کویقینی بنائے اورایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔
FCRA 2.0 Portal: وزیرداخلہ امت شاہ نے ایف سی آر اے 2.0 پورٹل اور ای۔او سی آئی نظام کا کیا افتتاح، غیرملکی عطیات کے ضابطے کو مزید مؤثر بنانے کا اعلان
وزارت داخلہ کے مطابق ایف سی آر اے 2.0 پورٹل کو غیر ملکی عطیات (ضابطہ) ایکٹ (FCRA) کے تحت ضابطوں پر عمل درآمد کو آسان بنانے اور نگرانی و نفاذ کے نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس نئے پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن، تجدید، سالانہ گوشواروں اور دیگر تمام خدمات کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق ملک میں اس وقت تقریباً 14 ہزار 500 فعال ایف سی آر اے تنظیمیں ہیں۔
Delhi-NCR Weather: دہلی-این سی آر میں موسم نے لی کروٹ، درجۂ حرارت میں کمی سے ملے گی گرمی سے راحت
بھارت کے محکمۂ موسمیات کی تازہ پیش گوئی کے مطابق آئندہ چند دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں تقریباً 7 سے 8 ڈگری سیلسیس تک کمی آ سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مانسون کی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے لوگوں کو شدید گرمی سے بڑی راحت ملنے کی امید ہے۔
Aravali Ecosystem: سپریم کورٹ کی قائم کردہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل پر کانگریس نے اٹھائے سوال، کہا-’’اراولی کی نئی تعریف کا کوئی جواز نہیں‘‘
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے اراولی پہاڑی سلسلے کی نئی تعریف کے معاملے پر سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کی گئی پانچ رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی میں زیادہ تر موجودہ یا سابق سرکاری افسران شامل ہیں، جس سے اس کی غیر جانبداری پر سوالات اٹھتے ہیں۔
PM pays tribute on Hul Diwas: ہول دیوس پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی کا سنتھال بغاوت کے مجاہدین کو خراج عقیدت
ہر سال 30 جون کو منایا جانے والا ہول دیوس 1855 کی سنتھال بغاوت کی یاد میں منایا جاتا ہے، جو 1857 کی جنگِ آزادی سے دو سال قبل برطانوی اقتدار کے خلاف ہونے والی ابتدائی منظم عوامی تحریکوں میں شمار کی جاتی ہے۔
New Army Chief: جنرل دھیرج سیٹھ نے بھارتی فوج کے 31ویں سربراہ کی حیثیت سے سنبھالا عہدہ، جنرل اپیندر دویدی چار دہائیوں سے زائد خدمات کے بعد سبکدوش
جنرل دھیرج سیٹھ نے آرمی ہیڈکوارٹر میں اسٹریٹجک پلاننگ اور صلاحیت سازی سے متعلق اہم ذمہ داریاں بھی نبھائیں، جہاں انہوں نے فوج کی جدید کاری، مستقبل کی ضروریات اور نئی ٹیکنالوجی کے مطابق صلاحیتوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ اعلیٰ فوجی تعلیم میں بھی نمایاں کارکردگی کے حامل رہے ہیں۔
TET Paper Leak Case: ٹی ای ٹی پرچہ لیک معاملہ، ملزم وجیندر گپتا کی بیوی سمن کُماری پٹنہ سے گرفتار، عدالت نے 6 جولائی تک پولیس تحویل میں بھیجا
بھونڈی پولیس اور ایس آئی ٹی کا کہنا ہے کہ پرچہ لیک ریکیٹ کا مکمل پردہ فاش ہونے تک کارروائی جاری رہے گی۔ تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے ہر نئے ثبوت کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مہم مزید تیز کر دی گئی ہے۔
Samajwadi Party UP Politics: کمال اخترنے سماجوادی پارٹی کی چیف وہپ عہدے سے دے دیا استعفیٰ، رکن پارلیمنٹ روچی ویرا پڑگئیں بھاری
سماجوادی پارٹی کی مرادآباد سے رکن پارلیمنٹ روچی ویرا سے کمال اخترکی نا اتفاقی کے بعد لکھنو میں اعلیٰ کمان نے میٹنگ بلائی تھی اور آج ان کے استعفیٰ کی خبر آئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ کمال اختر اور روچی ویرا کے درمیان کافی دنوں سے اختلاف چل رہا ہے، دباو کی وجہ سے کمال اختر کو استعفیٰ دینا پڑا۔
Bharat Tiwari Encounter Case: سپریم کورٹ نے سماعت سے کیا انکار، درخواست گزار کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت
بہار کے ضلع بھوجپور میں پولیس نے ایک متنازع انکاؤنٹر میں بھرت بھوشن تیواری کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد پولیس اور ریاستی حکومت کے بیانات کو لے کر تنازع پیدا ہو گیا تھا۔ مقتول کے اہل خانہ اور مقامی افراد کا الزام ہے کہ بھارت بھوشن کو فرضی انکاؤنٹر میں قتل کیا گیا،
Maharashtra MLC Deputy Chairman Election 2026: کبھی آدتیہ ٹھاکرے کے لئے چھوڑی تھی سیٹ، اب ادھو ٹھاکرے کودے دیا جھٹکا، شندے گروپ نے ڈپٹی چیئرمین کے لئے سچن اہیر کو بنا دیا امیدوار
مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے مہاراشٹر قانون ساز کونسل عہدہ کے لئے ایم وی اے نے امیدوار اتار دیا ہے۔ مہا وکاس اگھاڑی کی طرف سے جے ایم ابھینکرکو امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس عہدے کے لئے الیکشن آئندہ روز بدھ یعنی یکم جولائی کو ہونا ہے۔





