نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ہول دیوس کے موقع پر سنتھال بغاوت کے مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس دن کو قبائلی برادری کے غیر معمولی جذبے اور وطن پرستی کی علامت قرار دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی برادری نے ہمیشہ مادرِ وطن کے لیے جان نچھاور کرنے کا جذبہ دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہول دیوس ہماری قبائلی برادری کے غیر معمولی جذبے کی ایک طاقتور علامت ہے۔ بھارتی تاریخ کے اس عظیم موقع پر میں ان تمام بہادر مجاہدین سیدو، کانہو، چاند-بھیرو اور پھولو-جھانو کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جنہوں نے غیر ملکی اقتدار کے ظلم و ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ قبائلی وقار اور عزت کے تحفظ کے لیے ان کی جدوجہد اور قربانیوں کی داستان ہمیشہ ملک کے عوام کو نئی توانائی بخشتی رہے گی۔‘‘
हूल दिवस मातृभूमि के लिए मर-मिटने वाले हमारे आदिवासी समाज के अद्भुत जज्बे का सशक्त प्रतीक है। भारतीय इतिहास के इस गौरवशाली अवसर पर सिदो-कान्हू, चांद-भैरव और फूलो-झानो जैसे उन सभी वीर-वीरांगनाओं को मेरी आदरपूर्ण श्रद्धांजलि, जिन्होंने विदेशी शासन के अन्याय का डटकर मुकाबला किया।…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 30, 2026
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کا پیغام
صدر دروپدی مرمو نے بھی ہول دیوس کے موقع پر سنتھال بغاوت کے رہنماؤں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ 1855 کی تاریخی سنتھال بغاوت کے قائدین نے قبائلی سماج کے استحصال کے خلاف اور اپنی شناخت کے تحفظ کے لیے تاریخی جدوجہد کی تھی۔ صدر نے کہا کہ سیدو، کانہو، چاند-بھیرو، پھولو-جھانو اور سنتھال بغاوت کے دیگر شہداء کی بہادری، قربانی اور ایثار ہمیشہ ملک کے شہریوں کے لیے باعث تحریک رہے گی۔
ہول دیوس کی کیا ہے اہمیت؟
ہر سال 30 جون کو منایا جانے والا ہول دیوس 1855 کی سنتھال بغاوت کی یاد میں منایا جاتا ہے، جو 1857 کی جنگِ آزادی سے دو سال قبل برطانوی اقتدار کے خلاف ہونے والی ابتدائی منظم عوامی تحریکوں میں شمار کی جاتی ہے۔ 30 جون 1855 کو موجودہ جھارکھنڈ کے بھوگناڈیہہ گاؤں میں دس ہزار سے زائد سنتھال قبائلی جمع ہوئے تھے اور برطانوی حکومت کے خلاف آزادی کا اعلان کرتے ہوئے استحصالی زمینداری نظام، غیر منصفانہ ٹیکسوں اور جبری مشقت کے خلاف مسلح بغاوت شروع کی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

