Bharat Express DD Free Dish

Freedom Struggle

ہر سال 30 جون کو منایا جانے والا ہول دیوس 1855 کی سنتھال بغاوت کی یاد میں منایا جاتا ہے، جو 1857 کی جنگِ آزادی سے دو سال قبل برطانوی اقتدار کے خلاف ہونے والی ابتدائی منظم عوامی تحریکوں میں شمار کی جاتی ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے پیغام میں کہا کہ جلیانوالہ باغ کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونک دی۔ انہوں نے کہا کہ قوم ہمیشہ ان عظیم مجاہدین کی مقروض رہے گی اور ان کی قربانیاں آنے والی نسلوں کو وطن کی خدمت کے لیے مسلسل ترغیب دیتی رہیں گی۔

واضح رہے کہ 13 اپریل 1919 کو امرتسر کے جلیانوالہ باغ میں برطانوی فوج کی اندھا دھند فائرنگ میں سیکڑوں بے گناہ ہندوستانی جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ سانحہ ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا اور اس نے پورے ملک کو انگریزوں کے خلاف متحد کر دیا۔ یہ دن آج بھی شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور قوم کو آزادی، اتحاد اور حب الوطنی کے اصولوں پر قائم رہنے کا پیغام دیتا ہے۔

یوم شہادت کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرک پور چھاؤنی سے اٹھی چنگاری نے پورے ہندوستان میں آزادی کی تحریک کو جنم دیا۔ منگل پانڈے کی قربانی آج بھی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

آر جے ڈی کے ترجمان نے امریکی جارحیت کے خلاف ایران کے موقف کی بھرپور تائید کی اور مسلم ممالک کی غیرت و حمیت کو جگانے پر زور دیا۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ وہ اس جنگ میں پوشیدہ مثبت امکانات دیکھ رہے ہیں اور ایران کی فتح عالمی امن و انصاف کی فتح ہوگی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ 15 اگست ہماری اجتماعی یادداشت میں درج ایک تاریخ ہے۔ یہ دن اُن تمام جانبازوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے آزادی کے خواب کو حقیقت بنایا۔ کل جب ہم ترنگا لہرائیں گے تو ہم اُن سب کو سلام پیش کریں گے جنہوں نے غیر ملکی غلامی کا طوق توڑنے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

بلوچ لیڈر میریار نے وزیر اعظم مودی سے گزارش کی کہ بلوچستان کے ساتھ ہندوستان سرکاری تعلقات استوار کرے اور دہلی میں بلوچستان کا سفارت خانہ کھولے۔

وزیراعلیٰ پنرائے نے کہا کہ  پارلیمنٹ ایک جمہوری جگہ ہے ،جمہوری عمارت ہے لیکن کچھ لوگ اس کو مذہبی جگہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ، یہ لوگ ملک کے اندر سے جمہوریت کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں ۔ جنگ آزادی میں  تمام مذاہب اور رنگ ونسل کے لوگوں نے ایک ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ،متحدہ ہوکر  انگریزوں کا مقابلہ کیا ۔