بلوچستان میں انسانی حقوق کے کارکن اور صحافی میر یار بلوچ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر پاکستان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ خط میں بلوچ لیڈر نے 1998 میں پاکستان کی جانب سے بلوچستان میں کی گئی جوہری تجربات کو نسل کشی کی شروعات بتایا اور دنیا سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو ضبط کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ ہندوستان کو بلوچستان کی آزادی کی لڑائی میں کھل کر ساتھ دینی چاہیے۔
An Open Letter to Indian PM Narendra Modi from PoB@narendramodi @PMOIndia
28 May, 2025
Honorable Narendra Modi Ji,
Prime Minister of India,
Prime Minister’s Office, South Block, New Delhi, 110011,We hope this letter finds you in Great Spirit and good health. Today, we, the… pic.twitter.com/ivX0QmyRJf
— Mir Yar Baloch (@miryar_baloch) May 28, 2025
جوہری تجربوں کی وجہ سے زمینیں بنجر ہو گئیں
وزیر اعظم مودی کو لکھے گئے خط کی شروعات میں میر یار بلوچ نے 28 مئی 1998 کو پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے چگئی میں کی گئی جوہری تجربات سے کی۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستانی فوج نے نواز شریف حکومت کی ملی بھگت سے سرزمین بلوچ کو برباد کر دیا۔ ان جوہری تجربات کی دھماکوں کی وجہ سے آج بھی چگئی اور راس کوہ کی پہاڑیوں میں دھماکوں کی بو محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے خط میں اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ ان جوہری تجربوں کی وجہ سے زمینیں بنجر ہو گئیں، چوپائے مارے گئے اور بچے اب تک معذور پیدا ہو رہے ہیں۔
پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی دہشت گرد تنظیموں کے بانی
بلوچ لیڈر نے خط میں پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کو سیدھے طور پر دہشت گرد تنظیموں کا بانی قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئی ایس آئی ہر ماہ ایک نئی دہشت گرد تنظیم تشکیل دیتا ہے اور انہیں ہندوستان، افغانستان، بلوچستان، یہاں تک کہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف استعمال کرتا ہے۔ بلوچ لیڈر نے خط میں یہ بھی لکھا کہ ’’پاکستان دہشت گرد کی ماں ہے۔ جب تک اس کی جڑیں نہیں اکھاڑی جائیں گی، تب تک دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہوگا۔‘‘
بلوچستان کا سونا، تانبا، گیس، تیل اور یورینیم لوٹا جارہا ہے
یار بلوچ نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ بلوچستان کا سونا، تانبا، گیس، تیل اور یورینیم لوٹ کر اپنی کمزور معیشت چلا رہا ہے اور اسی پیسہ سے دہشت گرد تنظیموں کو فنڈنگ کر رہا ہے۔ خط میں چین کا بھی ذکر ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ چین نے بلوچستان میں بحری اڈے اور ایشیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ بنا لیا ہے۔ ساتھ ہی چین پاکستانی افواج کی ہر طرح سے حمایت کر رہا ہے۔
لوچستان کے عوام نے ’آپریشن سندور‘ کی کھل کر حمایت کی
بلوچ لیڈر کے مطابق، بلوچستان کے عوام نے ’آپریشن سندور‘ کی کھل کر حمایت کی۔ اگر آپریشن سندور ایک ہفتہ اور چلتا تو آج ہم ہندوستان اور دنیا سے ایک آزاد قوم کے طور پر بات کر رہے ہوتے۔ خط کے اخیر میں انہوں نے وزیر اعظم مودی سے گزارش کی کہ ہندوستان بلوچستان کے ساتھ سرکاری تعلقات استوار کرے اور دہلی میں بلوچستان کا سفارت خانہ کھولے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




