Bharat Express DD Free Dish

President Murmu addresses nation: صدرجمہوریہ کا یوم آزادی سے قبل ملک کے نام خطاب، کہا— تقسیم ہند کے زخم یاد رکھنے کی ضرورت، لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ 15 اگست ہماری اجتماعی یادداشت میں درج ایک تاریخ ہے۔ یہ دن اُن تمام جانبازوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے آزادی کے خواب کو حقیقت بنایا۔ کل جب ہم ترنگا لہرائیں گے تو ہم اُن سب کو سلام پیش کریں گے جنہوں نے غیر ملکی غلامی کا طوق توڑنے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا ملک کے نام خطاب۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 79 ویں یوم آزادی سے قبل ملک کے نام خطاب کیا۔ صدر مرمو نے اپنے خطاب کے آغاز میں کہا ’’یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے کہ یوم آزادی اور یوم جمہوریہ ہر ہندوستانی بڑے جوش و خروش کے ساتھ مناتا ہے۔ یہ وہ دن ہیں جو خاص طور پر ہمیں ہمارے قابل فخر ہندوستانی ہونے کی یاد دلاتے ہیں۔‘‘

تقسیم ہند — تاریخ کا المیہ اور انسانیت کا امتحان

صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں 1947 کی تقسیم ہند کے المناک واقعات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو کبھی بھی اس درد کو فراموش نہیں کرنا چاہیے جو اس سانحے نے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران خوفناک تشدد ہوا، لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے اور ہم آج ’’وِبھاجن وبھیشِکا اسمرتی دیوس‘‘ (Partition Horrors Remembrance Day) پر تاریخ کی غلطیوں کے شکار تمام متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ آزادی کے وقت برصغیر کی تقسیم نے کروڑوں زندگیوں کو تباہ کر دیا۔ پنجاب اور بنگال میں تباہ کن فسادات ہوئے جن میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں۔ لوٹ مار، قتل و غارت، عصمت دری، بھوک اور انسانی تاریخ کی سب سے بڑی جبری ہجرت کا زخم آج بھی محسوس کیا جاتا ہے۔

آزادی کے بعد جمہوری سفر کی کامیابی

صدر مرمو نے کہا کہ آزادی کے بعد بھارت نے جمہوریت کی طرف کامیاب منتقلی کی۔ عالمی بالغ رائے دہی کے اصول پر ہم نے ہر شہری کو بغیر مذہب، جنس یا کسی اور امتیاز کے ووٹ دینے کا حق دیا۔ یہ ہماری قدیم جمہوری روایات کا فطری عکس تھا۔

بھارت — جمہوریت کی ماں

صدر نے کہا کہ بھارت دنیا کی قدیم ترین جمہوری ریاستوں کا وارث ہے اور ’’جمہوریت کی ماں‘‘ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ ہمارے آئین نے جمہوری اداروں کی بنیاد رکھی جنہوں نے اس روایت کو مضبوط بنایا۔

یومِ آزادی — قربانیوں اور جدوجہد کی یادگار

صدر نے کہا کہ 15 اگست ہماری اجتماعی یادداشت میں درج ایک تاریخ ہے۔ یہ دن اُن تمام جانبازوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے آزادی کے خواب کو حقیقت بنایا۔ کل جب ہم ترنگا لہرائیں گے تو ہم اُن سب کو سلام پیش کریں گے جنہوں نے غیر ملکی غلامی کا طوق توڑنے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

وِکسِت بھارت 2047‘ کا عزم اور ’نیا بھارت‘ کا خواب

صدر مرمو نے کہا کہ اس سال یومِ آزادی کا موضوع ’’نیا بھارت‘‘ ہے جو ایک خوشحال، محفوظ اور بہادر ملک کے طور پر مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ موقع ہمیں ترقی کی راہ پر مزید توانائی کے ساتھ آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read