Bharat Express DD Free Dish

قومی

حیدرآباد میں اراکین پارلیمنٹ/اراکین اسمبلی کے لئے بنی ایک اسپیشل کورٹ نے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کو 2022 کے ایک معاملے میں بری کردیا ہے۔ یہ معاملہ مذہبی جذبات بھڑکانے سے متعلق آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت درج کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے دباو میں ان کے خلاف جھوٹے معاملے درج کئے گئے تھے۔

چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ڈے 2026 کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سی اے برادری کو بھارت کی اقتصادی ترقی کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس افراد اور کاروباری اداروں کی مالیاتی کارکردگی، قانونی ضابطوں کی پابندی اور شفاف مالیاتی نظام کو مضبوط بنا کر ملک کی معاشی ترقی کو نئی رفتار دے رہے ہیں۔

مظفرنگرکے جنوبی کرشنا پوری میں ایک مسلم خاندان کے قانونی طورپرمکان خریدنے کے بعد تنازعہ پیدا ہوگیا۔ کچھ ہندو تنظیموں نے اسے’’لینڈ جہاد‘‘ قراردیتے ہوئے احتجاج کیا، پنچایت بلائی اورخریدے گئے مکان پر زبردستی تالا لگا دیا۔

بھارتی فوج کے عظیم جانباز، پرم ویر چکر سے سرفراز شہید کمپنی کوارٹر ماسٹر حوالدار عبدالحمید کے یومِ پیدائش پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بے مثال بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو یاد کیا۔

بھارت کے سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے متعدد سینئر لیڈروں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحت مند اور طویل زندگی کی دعا کی۔

دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کو لکھے گئے اس کھلے خط پر دستخط کرنے والوں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی نوجوان نسل جاری کشیدگی کی سب سے بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔ اس سے ان کے مواقع، ترقی اور محفوظ مستقبل متاثر ہو رہی ہے۔ ہندوستانی حکومت نے گزشتہ سال پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ تمام بات چیت معطل کر دی تھی۔ پاکستان کے ساتھ اب کوئی سیاسی، تجارتی یا سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ڈے کے موقع پر بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی مرکزی اور ریاستی لیڈروں نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس (سی اے) برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملکی معیشت کی مضبوطی اور شفاف مالیاتی نظام میں ان کے کردار کو سراہا۔

مہاکمبھ کے دوران رام مندرمیں سب سے زیادہ چوری ہوئی۔ ایودھیا پولیس کی جانچ میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ اس دوران بہنوئی-سالے کی جوڑی لوکش مشرا اورانوکلپ مشرا نے سب سے زیادہ رقم کی چوری کی۔ چوری کے پیسوں سے سب سے زیادہ جائیدایں بھی اسی جوڑی نے خریدیں۔

پونے کے کیتن اگروال قتل کیس میں مرکزی ملزم چیتن چودھری کا لوہ گڑھ قلعے پر گیٹ اینالیسس (Gait Analysis) ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے، تاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سائنسی بنیادوں پر اس کی شناخت کی تصدیق کی جا سکے۔ فرانزک کی یہ جدید تکنیک ایسے معاملات میں نہایت اہم ثابت ہوتی ہے، جب ملزم چہرہ چھپا کر واردات انجام دیتا ہے اور اس کی شناخت صرف اس کے چلنے کے انداز (چال) سے کی جاتی ہے۔

اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ (AGEL) بھارت کی پہلی قابلِ تجدید توانائی کمپنی بن گئی ہے جس نے آپریشنل (فعال) صلاحیت کے لحاظ سے 20 گیگاواٹ کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔