Bharat Express DD Free Dish

قومی

18 جون کو لوہا گڑھ قلعے کے قریب کیتن اگروال کی گہرائی میں گرنے سے موت ہوگئی تھی، جس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ سیا گوئل اور اس کے دوست چیتن چودھری کو 23 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں اس وقت 3 جولائی تک پولیس ریمانڈ پر ہیں جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے کہا کہ بھرت تیواری کے پاس ہتھیار کہاں سے آیا، نہیں آیا، یہ جانچ کا موضوع ہے۔ جس طرح سے خود سپردگی کرنے کے بعد بھی مارا گیا ہے، یہ قطعی طورپرمناسب نہیں ہے۔ اس پورے معاملے پر آرجے ڈی کی طرف سے بھی بیان سامنے آیا ہے۔

سنائے تاکائیچی نے کہا کہ آئندہ برس ہندوستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہوں گے، جسے دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے کے بہترین موقع کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہند-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کے تحت دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئے مرحلے تک لے جانا چاہتی ہوں، اور آئندہ دورے پر وزیر اعظم مودی کا جاپان میں خیرمقدم کرنے کی منتظر ہوں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اب بھی تقریباً 2.18 لاکھ کروڑ روپے کے مجموعی خسارے کی تلافی کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کمپنیوں کے پاس اب بھی ایسا ایندھن موجود ہے جو اس وقت خریدا گیا تھا جب بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بہت زیادہ تھیں، اس لیے موجودہ حالات میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی عملی طور پر ممکن نہیں۔ ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ’’اس وقت ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘‘

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں سانے تاکائچی کا خیرمقدم کیا، جہاں دونوں لیڈروں کے درمیان دوطرفہ مذاکرات ہوئے۔ ملاقات سے قبل دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے ایک دوسرے کا استقبال کیا، جبکہ سانے تاکائچی نے بھارت اور جاپان کے قومی پرچموں کے سامنے سر جھکا کر احترام کا اظہار بھی کیا۔

یہ ملاقات 16ویں ہند-جاپان سالانہ سربراہی کانفرنس کے موقع پر ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور علاقائی و عالمی امور پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ جاپان کی وزیرِاعظم سانے تاکائچی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا سرکاری دورۂ بھارت ہے،

سنائے تاکائیچی یکم سے 3 جولائی تک تین روزہ سرکاری دورے پر ہندوستان میں ہیں۔ اس دوران وہ 16ویں ہند-جاپان سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کر رہی ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا جائے گا اور علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوگا۔

مہاراشٹر کانگریس کے سینئرلیڈر نانا پٹولے نے کہا کہ انضمام سے متعلق کوئی تبادلہ خیال نہیں ہے۔ یہ افواہ ہے۔ وہیں، سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ انہوں نے یہ خبریں اخبارمیں دیکھی ہیں، لیکن انفرادی طورپرکچھ نہیں معلوم ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ ضرورکہا تھا کہ جن بھی پارٹیوں نے اپنے نام سے کانگریس نہیں ہٹایا، چاہے وہ ترنمول ہویا این سی پی ہو، انہیں واپس گھر لوٹنا چاہئے۔

مدھیہ پردیش کی دتیا اسمبلی نشست کانگریس کے رکن اسمبلی راجیندر بھارتی کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ دھوکہ دہی کے ایک مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد انہیں ریاستی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ قابلِ ذکر ہے کہ راجیندر بھارتی نے 2023 کے اسمبلی انتخابات میں سابق وزیر داخلہ اور بی جے پی رہنما نروتم مشرا کو شکست دی تھی۔

اترپردیش میں بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل ساتویں سال اضافہ نہیں ہوگا۔ یہ جانکاری اترپردیش اسٹیٹ کنزیومرکونسل کے صدراودھیش کمار ورما نے دی۔