Bharat Express DD Free Dish

Electricity Bill rates will not Increase in UP: یوپی کے لوگوں کے لئے بڑی خوشخبری، بجلی بل پر یوگی حکومت نے لیا اہم فیصلہ، ہرکسی کو ملے گا فائدہ

اترپردیش میں بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل ساتویں سال اضافہ نہیں ہوگا۔ یہ جانکاری اترپردیش اسٹیٹ کنزیومرکونسل کے صدراودھیش کمار ورما نے دی۔

اترپردیش الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے بجلی صارفین کوبڑی راحت دیتے ہوئے مسلسل ساتویں سال بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت ریاست میں بجلی کی موجودہ قیمت بدستور برقراررہیں گے۔ اترپردیش اسٹیٹ کنزیومرکونسل کے صدراودھیش کمارورما نے فیس بک پرجاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ ملک بھرکے بجلی صارفین کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اترپردیش میں مسلسل ساتویں سال بھی بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، جبکہ نوئیڈا پاورکمپنی کے صارفین کو دی جانے والی 10 فیصد رعایت بھی برقراررہے گی۔ اودھیش کمارورما نے کہا کہ کنزیومرکونسل کی مسلسل جدوجہد رنگ لائی ہے۔ ان کے مطابق پاورکارپوریشن پس پردہ طریقے سے بجلی کی قیمت بڑھانا چاہتی تھی، تاہم الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کے فیصلے سے صارفین کوبڑی راحت ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اترپردیش ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے، جہاں مسلسل 7 برس سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ آئندہ ای وی اورای رکشہ چارجنگ اسٹیشنوں پردن کے وقت گاڑیاں چارج کرنے پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی، تاہم یہ رعایت صرف دن کے اوقات میں ہی دستیاب ہوگی۔

سرچارج کا معاملہ بھی زیرِ بحث

ریگولیٹری کمیشن کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب حال ہی میں بجلی صارفین پرسرچارج عائد کیا گیا تھا، جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔ اس معاملے پرریاستی وزیرِتوانائی اروند شرما کا ایک خط بھی منظرعام پرآیا تھا، جس میں انہوں نے اترپردیش پاورکارپوریشن لمیٹیڈ کے چیئرمین کوبغیرمشاورت سرچارج کے اعلان پرسخت سرزنش کی تھی۔ خط میں وزیرنے کہا تھا کہ انہیں سرچارج میں اضافے کی اطلاع سرکاری ذرائع سے نہیں بلکہ میڈیا رپورٹس کے ذریعے ملی۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read