Raja Raghuvanshi Murder: راجہ رگھونشی قتل معاملے میں سونم رگھونشی کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ پہچنی میگھالیہ حکومت، کہا-’’ملزمہ کے فرار ہونے کا خطرہ اب بھی برقرار‘‘
ایس آئی ٹی عدالت میں چارج شیٹ داخل کر چکی ہے، جس میں سونم رگھونشی کے علاوہ راج کشواہا، وشال سنگھ چوہان، آشیش سنگھ راجپوت اور آنند کرمی کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 103(1)، 238(a) اور 61(2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Ayatollah Ali Khamenei’s Funeral: علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے سلمان خورشید، کانگریس کی جانب سے نمائندگی کریں سابق مرکزی وزیر
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، آخری رسومات کا آغاز 4 جولائی سے ہوگا۔ 7 جولائی کو قُم میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جبکہ 9 جولائی کو ان کے آبائی اور مقدس شہر مشہد میں تدفین کے ساتھ یہ سلسلہ اختتام پذیر ہوگا۔
Ayatollah Ali Khamenei’s Funeral: آیت اللہ علی خامنہ ای کی رسومات میں شرکت کریں گی محبوبہ مفتی ، آخری رسومات 4 جولائی سے 9 جولائی 2026 تک رہیں گی جاری
ایرانی حکومت نے صرف محبوبہ مفتی ہی نہیں بلکہ کشمیر اور لداخ کی کئی اہم شخصیات کو بھی سفارتی ذرائع کے ذریعے دعوت نامے روانہ کیے ہیں۔ دعوت پانے والوں میں نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ اور شیعہ لیڈر آغا سید روح اللہ مہدی، جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے لیڈر عمران انصاری، لداخ کے رکن پارلیمنٹ محمد حنیفہ، معروف شیعہ عالم مسرور عباس انصاری اور آغا سید حسن موسوی الصفوی شامل ہیں
ممتا بنرجی سے چھن جائے گی ٹی ایم سی؟ الیکشن کمیشن سے ملا باغی اراکین پارلیمنٹ کا گروپ، دو-تہائی اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ
ممتا بنرجی کی مشکلات بڑھتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ جمعرات کو ترنمول کانگریس کے باغی اراکین پارلیمنٹ کے گروپ نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اوردوتہائی اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔
Noida Child PGI Ceiling Collapse: نوئیڈا کے چائلڈ پی جی آئی وارڈ میں فال سیلنگ کا حصہ بستر پر گرا، بال بال بچا معصوم
اس واقعے کے بعد سرکاری اسپتالوں کی عمارتوں کے معیار، دیکھ بھال اور حفاظتی انتظامات پر ایک بار پھر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ مریضوں کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اگر بروقت عمارت کی خامیوں کو دور نہ کیا گیا تو آئندہ اس سے بھی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔
India-Japan Defence AI Deal: ہندوستان-جاپان کے درمیان دفاعی، توانائی اور اے آئی ڈیل فائنل، وزیراعظم مودی نے جاپانی ہم منصب کو ‘چھوٹی بہن’ قرار دیا
دہلی کے حیدرآباد ہاوس میں وزیراعظم مودی اور جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائچی کے درمیان، دفاع، توانائی اور آرٹیفیشیل انٹلی جنس (اے آئی) سے متعلق تاریخی معاہدے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے تاکائچی کو اپنی 'چھوٹی بہن' قراردیا ہے۔
Ram Mandir Donation Theft Case: ایودھیا رام مندرچڑھاوا چوری معاملے میں آئی بڑی خبر، ملزم لوکش مشرا کے گھرچلے گا بلڈوزر! چوری کی رقم سے عالیشان مکان بنوانے کا الزام
ایودھیا رام مندرچڑھاوا چوری کے ملزم لوکش مشرا کی زیرتعمیرمکان پربلڈوزرکارروائی ہوسکتی ہے۔ 18,000 ماہانہ تنخواہ پانے والے لوکش مشرا نے دو فلور کا عالیشان مکان بنوایا ہے۔ پولیس نے پڑوسی سے پوچھ گچھ کی اور جائیداد کے دستاویزوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔
Boulder collapse at Bengaluru: بنگلورو کی پتھر کی کان میں خوفناک حادثہ، بڑی چٹان گرنے سے 7 مزدور ہلاک، کئی کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
ایک بڑی چٹان اچانک سرک کر نیچے کام کرنے والے مزدوروں پر آ گری، جس کے باعث یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ادھر کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
’’پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن ہونا وقت کی ضرورت…‘‘ ون نیشن ون الیکشن پر وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا بڑا بیان، مودی حکومت کی اس پہل کو سراہا
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے'ون نیشن، ون الیکشن' پرپارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کی۔ انہوں نے بیک وقت انتخابات کی حمایت کرتے ہوئے انہیں وقت، وسائل اور انتظامی کارکردگی کو بچانے کے لئے ضروری قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہیں آئے گی اور دہلی حکومت قومی مفاد میں کام کرنے کے لئے تیار ہے بشرطیکہ آئینی اصولوں کا تحفظ ہو۔
Delhi-Dehradun Expressway: دہلی-دہرا دون ایکسپریس وے ہے، جس کی قیمت 12،000 کروڑ؟ تھوڑی سی بارش اور سڑک ٹوٹ گئی، کانگریس نے حکومت پر اٹھائے سوال
کانگریس نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 14 اپریل 2026 کو وزیر اعظم نریندر مودی کے افتتاح کردہ اس ایکسپریس وے پر صرف دو ماہ بعد ہی بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں۔ پارٹی نے الزام لگایا کہ تقریباً 12 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے منصوبے میں بدعنوانی اور ناقص تعمیراتی کام کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔





