Bharat Express DD Free Dish

قومی

عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہرحسین کی سزا پرپیر کے روز عدالت میں سماعت ہوئی۔ طاہر حسین اور دیگر مجرمین کے خلاف پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا گیا۔ آئی بی افسرانکت شرما کے قتل میں ان مجرمین کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی راجا متھوپانڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ویٹ لفٹنگ میں بھارت کے لیے ایک اور تمغہ حاصل ہونا باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا، "گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں مردوں کے 65 کلوگرام مقابلے میں سلور میڈل جیتنے پر راجا متھوپانڈی کو مبارکباد۔ ان کی کامیابی نے ہر بھارتی کو خوشی اور فخر کا احساس دلایا ہے۔

کاکروچ جنتا پارٹی نے ایکس پرلکھا، ’’ملک میں توویسے ہی رپورٹ کے مطابق، تقریباً 20 اسکول سے زیادہ روزبند ہورہے ہیں، ایسے میں اترپردیش میں یونیورسٹی کوگرایا جانا مطلب تعلیم کوکچلنے جیسا فیصلہ ہوگا، جو اس ملک کے لئے قطعی درست نہیں ہوگا۔‘‘ سی جے پی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اترپردیش حکومت کواس فیصلے پرپھرسے غورکرنا چاہئے اوراس ملک کو واپس لینا چاہئے۔

سوامی کیلاشانند گری جی مہاراج نے اپنی پوری زندگی سناتن دھرم کے فروغ، بھارت کی روحانی و ثقافتی وراثت کے تحفظ اور مذہبی و سماجی خدمات کے ذریعے قومی شعور کو مضبوط بنانے کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ ان کے پیروکاروں کا ماننا ہے کہ ان کی رہنمائی میں حاصل کی جانے والی گرو دیکشا ایک نئی روحانی زندگی اور باطنی تبدیلی کا نقطۂ آغاز ثابت ہوتی ہے۔

چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ مضبوط جمہوریت کے لیے خود نظم و ضبط بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ انہوں نے تمام فریقین سے عدالت کی غیر جانبدارانہ انداز میں معاونت کرنے کی اپیل کی۔ مرکز کی جانب سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو یقین دلایا کہ حکومت اس معاملے میں مکمل غیر جانبداری کے ساتھ عدالت کی معاونت کرے گی۔

سپریم کورٹ نے پیپرلیک کے خلاف طلبہ کے احتجاج پرتبصرہ کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ پُرامن احتجاج کا حق آئینی طورپرمحفوظ ہے اورپولیس کے لاٹھی چارج کومحض احتجاج کی بنیاد پرجائزقرارنہیں دیا جا سکتا۔ پولیس کی زیادتیوں کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔

 لوک سبھا میں پیپرلیک پرروک لگانے کے لئے تعلیمی اصلاحات سے متعلق اہم بل پیش کیا گیا۔ بل کو ایوان کی اجازت مل گئی، لیکن اس دوران اپوزیشن نے زبردست ہنگامہ کیا۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔

بل پیش ہونے کے بعد لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ارکان کو اس پر ترامیم پیش کرنے کے لیے دوپہر ایک بجے تک کا وقت دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت اہم بل ہے، جس پر ایوان اور ملک کی توقعات وابستہ ہیں۔ ان کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں کافی عرصے سے اس موضوع پر قانون سازی کا مطالبہ کر رہی تھیں اور یہ امتحانی نظام میں اصلاحات کی سمت پہلا اہم قدم ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ سی آر پی ایف کے تمام جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو یومِ تاسیس کی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے سی آر پی ایف نے ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر محاذ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نکسل ازم کے خاتمے سے لے کر ملک کے امن، ترقی اور استحکام کے تحفظ تک فورس نے ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کا کام کیا ہے۔

 سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادو نے یوپی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی کے ساتھ اتحاد پرردعمل ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے اویسی کی پارٹی کے ساتھ جانے سے متعلق یہ بڑی بات کہی ہے۔