سی جے پی نے کیا عدالت جانے کا اعلان، کپل سبل دیں گے ایک کروڑ کا تعاون، احتجاج کرنے والے طلبا کو مدد فراہم کریں گے وکلا
سینئروکیل اورراجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ پرامن مظاہرین کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہرممکن قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔ کپل سبل نے کہا کہ ملک میں جہاں کہیں بھی پرامن احتجاج کے دوران طلبا کونشانہ بنایا جائے گا اوران کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے، وہاں انھیں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
Bihar Student Protest: پردھان کے بعد اب سمراٹ کی باری؟ جنتر منتر کے بعد بہار بنتا جا رہا ہے طلبہ کی جدوجہد کا نیا میدان
دہلی کے بعد اب بہار طلبہ تحریک کا نیا مرکز بن گیا ہے۔ سیوان میں مبینہ اے کے-47 فائرنگ اور طلبہ کی گرفتاریوں کے سلسلے میں شدید سیاسی ہنگامہ برپا ہے۔ معاملہ اب سپریم کورٹ تک پہنچ چکا ہے۔
Commonwealth Games: دولت مشترکہ کھیلوں میں ویٹ لفٹر گیانیشوری دیوی نے 53 کلوگرام زمرے میں جیتا چاندی کا تمغہ، ہندوستان کے تمغوں کی تعداد ہوئی پانچ
کامن ویلتھ گیمز 2026 میں یہ ہندوستان کا پانچواں تمغہ ہے۔ اس سے قبل پیرا پاور لفٹنگ میں جھنڈو کمار نے کانسے کا تمغہ جیت کر ہندوستان کے لیے تمغوں کا کھاتہ کھولا تھا۔ اس کے بعد رشی کانت سنگھ نے مردوں کے 60 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں ہندوستان کو چاندی کا تمغہ دلایا۔ خواتین کی ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے 48 کلوگرام وزن کے زمرے میں ہندوستان کے لیے اس ایڈیشن کا پہلا طلائی تمغہ جیتا تھا۔
Anti Defection Law: اینٹی ڈیفیکشن قانون: دسویں شیڈول پر گھری حکومت؟ سبل کی عرضی پر سپریم کورٹ کا بڑا قدم
سپریم کورٹ نے آئین کے دسویں شیڈول کی تشریح کو چیلنج کرنے والی سینئر وکیل کپل سبل کی عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عرضی میں اس قانونی شق پر سوال اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت کسی سیاسی جماعت میں انضمام کے ذریعے اراکینِ اسمبلی اینٹی ڈیفیکشن قانون کے تحت نااہلی سے بچ سکتے ہیں۔
Parliament Deadlock Likely To Resolve: پارلیمنٹ میں تعطل ختم ہونے کے امکانات، تمام جماعتیں 28 جولائی کو اینٹی پیپر لیک بل پر بحث کے لیے متفق
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بل پر جامع بحث کے لیے چھ گھنٹے کا وقت دینے کی پیش کش کی ہے جس پر حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے بھی ہے۔ منگل کو بل پر تفصیلی بحث شروع ہونے کا امکان۔
Congress’s New Beginning: کانگریس کی ہوگی نئی شروعات! کیا سی جے پی احتجاج اپوزیشن کے لیے ثابت ہوگا آکسیجن؟ جانیے 2027 اور 2029 کی پوری سیاسی بساط
مسلسل انتخابی شکستوں کے درمیان کیا سی جے پی کی طلبہ تحریک کانگریس کے لیے نئی زندگی ثابت ہوگی؟ نیٹ پیپر لیک کے بہانے اپوزیشن 2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات اور 2029 کے لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر مرکزی حکومت کو حکمتِ عملی کے تحت گھیرنے میں مصروف ہے۔ جانیے اس تحریک کا مکمل سیاسی حساب کتاب۔
Rahul Gandhi meets Irfan: راہل گاندھی نے محمد عرفان سے کی ملاقات، کہا-’’عرفان جیسے لاکھوں نوجوان ہی ملک کی حقیقی امید، آئین اور جمہوریت پر اس کی سمجھ نے ملک بھر کی توجہ حاصل کرلی‘‘
راہل گاندھی نے فیس بک پر عرفان کے ساتھ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی کی بستی کا ایک ایسا نوجوان ہے، جس کی سوچ اس کے حالات کی محتاج نہیں ہے۔ محمد عرفان کی گفتگو نے یہ بحث بھی چھیڑ دی ہے کہ شہری شعور اور آئینی سمجھ کے لیے کسی خاص سماجی یا معاشی پس منظر کا ہونا ضروری نہیں۔ ایک عام بستی سے تعلق رکھنے والا نوجوان بھی ملک کے آئینی نظام، اپنے حقوق اور شہری فرائض کے بارے میں گہری دلچسپی رکھ سکتا ہے۔
Air India Boeing aircraft accident: ایئر انڈیا بوئنگ طیارہ حادثے کی تحقیقات میں کوئی تاخیر نہیں، جانچ مقررہ طریقۂ کار کے مطابق جاری: حکومت
مرکزی وزیر شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اے اے آئی بی کی موجودہ رپورٹ صرف ابتدائی نتائج پر مبنی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہونے سے پہلے کسی بھی قسم کے قیاس آرائی پر مبنی نتیجے سے گریز کیا جائے۔
Commonwealth Games 2026: دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر راجہ متھوپانڈی کو وزیراعظم مودی نے دی مبارک باد، ہندوستانی ویٹ لفٹرز کی شاندار کارکردگی کو سراہا
کامن ویلتھ گیمز 2026 کے چوتھے دن اولمپک تمغہ یافتہ میرابائی چانو نے ہندوستان کی قیادت کرتے ہوئے مسلسل تیسری بار کامن ویلتھ گیمز کا طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔ ہندوستانی ویٹ لفٹرز نے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر تین تمغے جیتے، جس سے تمغوں کی فہرست میں ہندوستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی۔
Mohammad Ali Jauhar University no Bulldozer Action: جوہر یونیورسٹی پر نہیں چلے گا بلڈوزر، ڈی ایم کے حکم پر روک
ضلع انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کے خلاف مجوزہ کارروائی پرفی الحال عبوری روک لگا دی گئی ہے۔ مراد آباد منڈل کے کمشنرنے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) رام پورکے حکم پرعبوری پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے، جس کے بعد فی الحال یونیورسٹی کے خلاف بلڈوزرکارروائی نہیں ہوگی۔





