Bharat Express DD Free Dish

قومی

بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی ورکنگ صدر تیجسوی یادو نے طلبہ تحریک کے دوران گرفتار کیے گئے طلبہ کی رہائی اور ان کے خلاف درج مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو سخت وارننگ دی ہے۔

بمبئی ہائی کورٹ میں دائر گڈکری کے مقدمے کے مطابق، متنازع سوشل میڈیا مواد میں پوسٹس، ڈیپ فیک تصاویر اور ویڈیوز سمیت دیگر مواد شامل ہے، جن کے ذریعے مبینہ طور پر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو E20 ایتھنول بلینڈنگ پروگرام سے حاصل ہونے والے منافع سے جوڑا گیا ہے۔

راجستھان اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر ٹیکارام جولی نے ’یوا سنواد‘ پروگرام کے دوران نوجوانوں سے براہِ راست گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے کانگریس اور نوجوانوں کے تعلقات، جمہوری اقدار اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیل سے بات کی۔

سماجوادی پارٹی سربراہ نے حکومت سے پوچھا، طلبہ کے کون سے مطالبات تسلیم کیے گئے؟ احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف مقدمات کیوں درج کیے جا رہے ہیں؟ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ اتنی بڑی تحریک حکومت کی کوششوں سے ختم ہوئی یا حکومت نے طلبہ کے مطالبات تسلیم کرکے پسپائی اختیار کی؟

دتیا ضمنی انتخاب میں سیاسی گرماہٹ میں اضافہ ہو گیا ہے، کانگریس صدر جیتو پٹواری نے بی جے پی پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے۔

امتحانی نظام میں اصلاحات کے مطالبے پر ہونے والی ملک گیر تحریک کے بعد سابق مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے پر وانگچک نے کہا کہ یہ صرف ایک آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس مسئلے کو تسلیم کرکے اب اس کا حل تلاش کیا جاتا ہے تو ملک ایک بہتر سمت میں آگے بڑھے گا۔ ان کے مطابق حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ مثبت مذاکرات کے ذریعے ملک کے لیے بہترین راستہ اختیار کیا جائے گا۔

ترجمان سوربھ داس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا- "ہمیں متعدد رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں کہ آسام، مغربی بنگال اور بہار جیسی ریاستوں میں مختلف سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ طلباء اور دیگر مظاہرین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، حراست میں لیا جا رہا ہے یا گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ہمیں اس پر گہری تشویش ہے،" سوربھ داس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا۔

سی آر پی ایف کے 88ویں یومِ تاسیس پر وزیراعظم نریندر مودی نے جوانوں اور افسران کو مبارکباد دی، جانیں فورس کی تاریخ، خدمات اور وزیراعظم کا مکمل پیغام

محکمہ انکم ٹیکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 4 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر داخل ہو چکے ہیں۔ محکمہ نے اہل ٹیکس دہندگان سے اپیل کی کہ وہ آخری وقت کی بھیڑ سے بچنے کے لیے جلد از جلد آئی ٹی آر-1 اور آئی ٹی آر-2 داخل کریں۔

"کارروائی ملتوی کرنے سے قبل اسپیکر اوم برلا نے تمام سیاسی جماعتوں کےلیڈروں سے آپس میں مشاورت کر کے اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی اپیل کی تاکہ شام 5 بجے کے بعد اس اہم بل پر بحث شروع کی جا سکے۔ انہوں نے کہا، "میں تمام جماعتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ باہمی مشاورت کے ذریعے کوئی راستہ نکالیں۔