Bharat Express DD Free Dish

قومی

پولیس نے لاپتہ کم عمر لڑکیوں کی تلاش کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ضلع اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ شیلٹر ہوم اور اطراف کے علاقوں میں نصب نگرانی کے کیمروں کی ریکارڈنگ کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کوئی اہم سراغ مل سکے۔

 وکرم-1 راکٹ تین ٹھوس ایندھن والے مراحل اور ایک مائع آربیٹل ایڈجسٹمنٹ ماڈیول سے لیس ہے۔ اسے 450 کلومیٹر کے نچلے زمینی مدار (LEO) میں 350 کلوگرام تک کے پے لوڈز پہنچانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی پہلی پرواز میں متعدد پے لوڈز شامل تھے، جن میں بنگلورو کی کمپنی کاسموس ڈائمنڈز کا تیار کردہ لیب میں تیار کیا گیا ہیرا ’ڈائمنڈ لوٹس‘ بھی شامل تھا۔

وزیراعلیٰ سی جوزف وجے نے ویٹ لفٹر راجہ متھوپانڈی کے لیے 30 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ انعام ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ راجہ متھوپانڈی کی کامیابی ریاست کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تحریک کا باعث بنے گی۔

مرکزی حکومت نے پیر کے روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ وزارتِ خزانہ نے بھارتی ریزرو بینک (آر بی آئی) کی جانب سے 10 روپے اور 20 روپے کے پولیمر کرنسی نوٹوں کے فیلڈ ٹرائل کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2026 میں 53 کلوگرام خواتین ویٹ لفٹنگ زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ صرف 7 کلوگرام کے فرق سے طلائی تمغہ رہ گیا۔ گیانیشوری یادو کو ان کی کامیابی پر ملک کے نائب صدر، وزیر اعظم، وزیر دفاع اور وزیر کھیل نے مبارک باد دی ہے۔

اس سے قبل دہلی پولیس نے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قابلِ اعتراض اور توہین آمیز تبصروں پر مشتمل پوسٹ اور ویڈیوز ہٹانے کی ہدایت دی تھی۔ یہ مواد جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج اور 20 جولائی کو ’سنسد چلو‘ مارچ سے منسلک تشدد کے دوران اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

سی آر پی ایف کے 88ویں یومِ تاسیس پر امت شاہ، راج ناتھ سنگھ، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن سمیت کئی لیڈروں نے جوانوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ لیڈروں نے دہشت گردی، نکسل ازم کے خاتمے اور داخلی سلامتی کے تحفظ میں سی آر پی ایف کے کردار کو ملک کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا۔

بہار کی سمراٹ چودھری کی  حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ 26 جولائی کی شام 6 بجے تک درج سبھی معاملات میں گرفتاراورزیر حراست افراد کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔

حکومت کے مطابق آر بی آئی فیلڈ ٹرائل کے تحت 10 روپے اور 20 روپے مالیت کے ایک ایک ارب پولیمر نوٹ جاری کرے گا۔ ان نوٹوں کو تجرباتی بنیاد پر بازار میں جاری کیا جائے گا تاکہ ہندوستانی حالات میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ اگر یہ ٹرائل کامیاب رہا تو ہی بڑے پیمانے پر پولیمر نوٹ جاری کرنے پر غور کیا جائے گا۔

مرکزی حکومت نے بتایا ہے کہ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (PMKVY 1.0 سے لے کر (PMKVY 3.0 تک کے تحت اب تک مجموعی طور پر 1.11 کروڑ امیدواروں کو سرٹیفکیٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے شارٹ ٹرم ٹریننگ پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والے 24.38 لاکھ امیدواروں کو روزگار ملنے کا اندراج کیا گیا ہے۔