نئی دہلی: گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2026 میں بھارتی ویٹ لفٹرز کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے۔ میرابائی چانو کے طلائی اور رشی کانت سنگھ چنمبم کے چاندی کے تمغے کے بعد پیر کو راجا متھوپانڈی نے مردوں کے 65 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں سلور میڈل جیت کر بھارت کے تمغوں کی تعداد میں ایک اور اضافہ کر دیا۔ ان کی اس کامیابی پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مبارکباد پیش کی ہے۔صدر دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، “کامن ویلتھ گیمز 2026 کے مردوں کے 65 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر راجا متھوپانڈی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ پوری قوم کو آپ کی کامیابی پر فخر ہے۔ مستقبل کے تمام مقابلوں کے لیے میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔”
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی راجا متھوپانڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ویٹ لفٹنگ میں بھارت کے لیے ایک اور تمغہ حاصل ہونا باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا، “گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں مردوں کے 65 کلوگرام مقابلے میں سلور میڈل جیتنے پر راجا متھوپانڈی کو مبارکباد۔ ان کی کامیابی نے ہر بھارتی کو خوشی اور فخر کا احساس دلایا ہے۔ ان کے مستقبل کے لیے میری نیک تمنائیں۔“راجا متھوپانڈی نے مردوں کے 65 کلوگرام زمرے میں مجموعی طور پر 286 کلوگرام وزن اٹھا کر دوسرا مقام حاصل کیا۔ تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے اس ویٹ لفٹر نے اسنیچ میں 126 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 160 کلوگرام وزن اٹھایا۔
اس مقابلے میں ملائیشیا کے اجنیل بدین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی 299 کلوگرام وزن اٹھایا، جو کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بھی ہے، اور سلور میڈل اپنے نام کیا۔راجا متھوپانڈی کے پوڈیم تک پہنچنے کے ساتھ ہی اتوار کا دن بھارتی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے لیے یادگار بن گیا۔ اس سے قبل رشی کانت سنگھ چنمبم نے مردوں کے 60 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا، جب کہ میرابائی چانو نے خواتین کے 48 کلوگرام مقابلے میںسلورمیڈل حاصل کر کے بھارت کو موجودہ کامن ویلتھ گیمز کا پہلا گولڈ میڈل دلایا تھا۔ ان کامیابیوں کے ساتھ بھارتی ویٹ لفٹنگ دستہ گیمز کے ابتدائی مرحلے میں ہی اپنی بہترین کارکردگی سے نمایاں ہو گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


