Dalit man tied to tree and beaten to death: چاول چوری کے شک میں دلت شخص کو درخت سے باندھ کر پیٹ پیٹ کر مار دیا،پولیس ماب لنجنگ ماننے سے کررہی ہے انکار
گاؤں کے سربراہ نے صبح پولیس کو واقعے کی اطلاع دی اور جب صبح 6 بجے پولیس وہاں پہنچی تو سارتھی بے ہوش تھا اور اسے درخت سے باندھ دیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اسے بانس کی لاٹھیوں سے پیٹا گیا اور لاتیں اور گھونسے مارے گئے۔
MP-MLA Court issued warrant against Jaya Prada: جیا پردا کے خلاف ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے جاری کیا وارنٹ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ
ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے فلم اداکارہ اورسابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا کے خلاف وارنٹ جاری کیا ہے۔ عدالت نے یہ کارروائی عدالت میں پیش نہ ہونے اورسمن کا جواب نہ دینے پرکی ہے۔ اس معاملے میں اعظم خان، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم، سابق رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن سمیت کئی سماجوادی پارٹی کے لیڈران کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Rahul Gandhi in sabzi mandi: سبزیوں کی قیمت جاننے کیلئے سبزی منڈی پہنچے راہل گاندھی،کہا-لہسن پہلے 40 روپئے تھی ،آج 400 روپئے کلو ہوگئی
ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ یہ گری نگر کے سامنے ہنومان مندر کی سبزی منڈی کا ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں خواتین یہ کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے راہل گاندھی کو چائے پر مدعو کیا ہے۔ تاکہ وہ آکر دیکھ سکے کہ مہنگائی ہمارے بجٹ پر کتنا اثر انداز ہو رہی ہے۔
Delhi Assembly Election 2025: دہلی میں 400یونٹ مفت بجلی اور خواتین کیلئے ہر ماہ 3000 روپئے کا اعلان کرسکتی ہے کانگریس،انتخابی منشور پر کام جاری
دیویندر یادو نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دونوں ہی دہلی کے عوام کو جھوٹے وعدوں سے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس بار دہلی کے لوگ ان کے جال میں نہیں آئیں گے۔
ED seizes flat in name of Dawood brother’s aide: داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کے خلاف ای ڈی نے کی بڑی کارروائی،منی لانڈرنگ کیس میں لیا گیا ایکشن
واضح رہے کہ سال 2022 میں ہی تحقیقاتی ایجنسی نے پی ایم ایل کے تحت چارج شیٹ داخل کی تھی، جو تھانے پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر پر مبنی تھی۔ جس میں بھتہ خوری سمیت کئی سنگین الزامات شامل تھے۔
Bihar Education Department: مرد ٹیچر کے پیٹ سے پیدا ہوگا بچہ،بی پی ایس سی ٹیچر کو محکمہ تعلیم نے حاملہ بتا کردی Maternity Leave،یہ بہار ہے ،یہاں کچھ بھی ممکن ہے
دراصل یہ پورا معاملہ حاجی پور مہوا بلاک علاقے کے حسن پور اوستی ہائی اسکول کا ہے۔ یہاں تعینات بی پی ایس سی ٹیچر جتیندر کمار سنگھ کو محکمہ تعلیم نے اس بنیاد پر چھٹی دے دی ہے کہ وہ حاملہ ہے۔
Dress up Santa Claus on Christmas: کرسمس پر اسکولی بچوں کو نہیں بنایا جاسکتا سانٹا کلاز،والدین سے لینی ہوگی تحریری اجازت
چائلڈ رائٹس پروٹیکشن کمیشن کے حکم کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ کرسمس کے موقع پر بچے سانٹا کلاز کے کپڑے پہن کر آتے ہیں یا نہیں۔ آپ کو بتادیں کہ گزشتہ سال بھی چائلڈ پروٹیکشن کمیشن نے ایسا حکم جاری کیا تھا۔
US, UK and EU condemn Pakistan military courts: پاکستان کی فوجی عدالتوں سے عام شہریوں کیلئے سزا کے اعلان پر امریکہ،برطانیہ اور یوروپی یونین چراغ پا
پاکستان کی فوجی عدالتوں میں 25 شہریوں کو سزائیں سنانے پر یورپی یونین کی ’تشویش‘ کے بعدامریکہ اور برطانیہ نے بھی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’بین الاقوامی معاہدہ برائے شہری و سیاسی حقوق کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔
Encounter between police and thieves: بینک لاکر لوٹنے والے ڈاکوؤں کا کردیا گیا انکاؤنٹر، پہلا لکھنؤ میں اور دوسرا غازی پور میں مارا گیا
پولیس نے بتایا کہ تینوں گرفتار ملزمان کی عمریں 22 سے 28 سال کے درمیان ہیں۔ پیر کی صبح تقریباً 8 بجے ان کی گاڑی چنہٹ کے لولائی گاؤں کے قریب روکی گئی۔ جب رکنے کو کہا گیا تو ملزم نے پولیس پر گولی چلائی، پولیس نے جوابی کارروائی کی۔
Voter Cards: الیکشن سے کتنے دن پہلے ووٹر کارڈ بنتے ہیں، آپ کب اپلائی کر سکتے ہیں؟
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ووٹر شناختی کارڈ بننے میں کتنے دن لگیں گے۔ لیکن الیکشن کمیشن کے ہیلپ لائن نمبر 1950 کے مطابق درخواست کے 27 دنوں کے اندر درخواست قبول کی جاتی ہے