Bharat Express DD Free Dish

قومی

بدھ کو ایک ماہانہ سروے میں کہا گیا کہ ہندوستان کی خدمات کے شعبے کی سرگرمیوں میں فروری میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا جس میں ملکی اور بین الاقوامی مانگ میں بہتری آئی، جس کے نتیجے میں پیداوار میں تیزی سے توسیع اور روزگار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی کے مغل حکمراں اورنگ زیب سے متعلق دیئے گئے بیان سے سیاست عروج پر ہے۔ اب مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے کہا ہے کہ ابوعاصم اعظمی کو ضرور جیل میں ڈالا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی ریاستی کانگریس کے اندر اندرونی لڑائی اور دھڑے بندی کی خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں۔ کئی بار یہ اندرونی کشمکش عوام کے سامنے آئی، جس کی وجہ سے پارٹی کی شبیہ داغدار ہوئی۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج اتراکھنڈ کے دورے پر ہیں۔ سی ایم پشکر سنگھ دھامی نے دہرادون کے جولی گرانٹ ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پی ایم مودی اترکاشی کے مکھبا میں گنگا کی پوجا کریں گے۔

نوئیڈا کے سیکٹر 63 تھانہ علاقے میں واقع بہلول پور گاؤں کے قریب واقع کچی آبادیوں میں بدھ کی رات زبردست آگ لگ گئی۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ کچھ ہی دیر میں کئی جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی پوری طرح سے متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیزیں بالکل سوچ کے مطابق ہو رہی ہیں اور اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہے۔

ابو اعظمی نے حال ہی میں میڈیا کے سامنے مغل حکمران اورنگزیب کی تعریف کی تھی۔ ابو اعظمی نے اورنگزیب کو ظالم حکمران ماننے سے انکار کر دیا۔ ابو اعظمی نے کہا تھا کہ اورنگزیب کے دور میں ہندوستان سونے کی چڑیا تھا۔ اعظمی کے اس بیان کے بعد مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم ایکناتھ شندے نے اسمبلی میں یہ مدعا اٹھایا۔

اقلیتی بہبود کی اسکیموں پر ایک جائزہ میٹنگ آج رانچی میں ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، سکریٹری، اقلیتی امور کی وزارت کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اعلٰی عہدیداروں نے وقف بورڈ، پی ایم جے وی کے، پی ایم وکاس یوجنا، اور اقلیتی اسکالرشپس سے متعلق کلیدی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر دفاع   راج ناتھ سنگھ نے اس قابل ذکر کامیابی پر ڈی آر ڈی او ، آئی اے ایف ، عوامی شعبے کے اداروں اور صنعتی شراکت داروں کو مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ پیش رفت جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجیز کے لیے ہندوستان کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔

وزیر اعظم نے بھارت میں جاپانی کاروبار کے توسیعی منصوبوں اور 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' کے تئیں ان کی ثابت قدمی کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ہنر مندی کے فروغ میں افزوں تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔