Bharat Express DD Free Dish

Japan-India Business Cooperation Committee delegation: جاپان – بھارت کاروباری کوآپریشن کمیٹی کے وفد کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

وزیر اعظم نے بھارت میں جاپانی کاروبار کے توسیعی منصوبوں اور ‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’ کے تئیں ان کی ثابت قدمی کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ہنر مندی کے فروغ میں افزوں تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

جاپان-بھارت کاروباری کوآپریشن کمیٹی (جے آئی بی سی سی) کے ایک وفد جس میں 17 ارکان شامل ہیں اور اس کی قیادت اس کے چیئرمین تاتسو یاسوناگا نے کی، آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وفد میں مینوفیکچرنگ، بینکنگ، ایئر لائنز، فارما سیکٹر، پلانٹ انجینئرنگ اور لاجسٹکس جیسے اہم شعبوں میں سرکردہ جاپانی کارپوریٹ اداروں کے سینئر رہنما شامل تھے۔

یاسوناگا نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ وزیر اعظم کو ، ہندوستان-جاپان کاروباری کوآپریشن کمیٹی کے ساتھ جاپان-بھارت کاروباری کوآپریشن کمیٹی کی آئندہ 48ویں مشترکہ میٹنگ کے بارے میں بتایا جو کہ 06 مارچ 2025 کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ہے۔ بات چیت میں اہم شعبوں پر احاطہ کیا گیا، جن میں ہندوستان میں اعلیٰ معیاری ، کم لاگت والی مینوفیکچرنگ، افریقہ پر خصوصی توجہ کے ساتھ عالمی منڈیوں کے لیے مینوفیکچرنگ کو وسعت دینا، اور انسانی وسائل کی ترقی اور تبادلے کو بڑھانا، جیسے شعبے شامل تھے۔

وزیر اعظم نے بھارت میں جاپانی کاروبار کے توسیعی منصوبوں اور ‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’ کے تئیں ان کی ثابت قدمی کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ہنر مندی کے فروغ میں افزوں تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، جو کہ ہندوستان-جاپان باہمی تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags: