Bharat Express DD Free Dish

Nana Patole on Mani Shankar Aiyar: ’’ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے… منی شنکر ائیر کو کرانی چاہئے جانچ…‘‘ کانگریس لیڈر نانا پٹولے کا بڑا بیان

ابو اعظمی نے حال ہی میں میڈیا کے سامنے مغل حکمران اورنگزیب کی تعریف کی تھی۔ ابو اعظمی نے اورنگزیب کو ظالم حکمران ماننے سے انکار کر دیا۔ ابو اعظمی نے کہا تھا کہ اورنگزیب کے دور میں ہندوستان سونے کی چڑیا تھا۔ اعظمی کے اس بیان کے بعد مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم ایکناتھ شندے نے اسمبلی میں یہ مدعا اٹھایا۔

کانگریس لیڈر نانا پٹولے

ممبئی: کانگریس لیڈر منی شنکر ائیر نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی تعلیمی قابلیت پر سوال اٹھایا۔ مہاراشٹر کانگریس کے لیڈر نانا پٹولے نے ائیر کے بیان پر اعتراض کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا، ’’آپ کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں، یہ ان کی ذاتی رائے ہوگی۔ راجیو گاندھی اب ہمارے درمیان نہیں رہے، ایسے بیانات دینے سے لگتا ہے کہ ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اور اس کی جانچ ہونی چاہئے۔‘‘

دراصل، ایک انٹرویو کے دوران منی شنکر ائیر نے راجیو گاندھی کے پی ایم بننے پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی کیمبرج میں دو بار ناکام ہوئے تھے۔ امپیریل کالج میں بھی فیل ہوگئے۔ ایسے میں جو شخص فیل ہوا ہو اسے ملک کا وزیر اعظم کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو اعظمی کو مہاراشٹر اسمبلی اجلاس کے بقیہ وقت کے لیے معطل کیے جانے پر کانگریس لیڈر نانا پٹولے نے کہا، ’’انہوں نے وہ بات کیوں کہی جو نہیں کہی جانی چاہئے تھی؟ اگر انہیں معافی مانگنی تھی تو ایسا بیان کیوں دیا؟ غلطی کرنے کے بعد معافی مانگنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ مستقبل میں ایسی غلطیوں کو روکنے کے لیے، اسمبلی اسپیکر نے آج ان کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔‘‘

آپ کو بتاتے چلیں کہ ابو اعظمی نے حال ہی میں میڈیا کے سامنے مغل حکمران اورنگزیب کی تعریف کی تھی۔ ابو اعظمی نے اورنگزیب کو ظالم حکمران ماننے سے انکار کر دیا۔ ابو اعظمی نے کہا تھا کہ اورنگزیب کے دور میں ہندوستان سونے کی چڑیا تھا۔ اعظمی کے اس بیان کے بعد مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم ایکناتھ شندے نے اسمبلی میں یہ مدعا اٹھایا۔ حالانکہ، ابو اعظمی نے اورنگزیب سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی۔ ویڈیو جاری کرکے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسمبلی اجلاس سے اپنی معطلی کو سیاسی طور پر محرک قرار دیا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read