Bharat Express DD Free Dish

قومی

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ چاندی 10,000 روپے سے زیادہ سستی ہو گئی، جبکہ سونے کی قیمت میں بھی تقریباً 4,200 روپے کی کمی آئی ہے۔

اڈانی یونیورسٹی نے 2026 کے بیچ کی تیسری تقریبِ تقسیمِ اسناد میں 374 طلبہ کو ڈگریاں عطا کیں۔ تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کے لیے 10 طلبہ کو تمغوں سے نوازا گیا، جن میں 5 طلائی، 3 نقرئی اور 2 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈراعظم خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے رام پورجیل سے باہرنکلتے ہی حراست میں لے لیا ہے۔ ای ڈی کی ٹیم پیرا ملٹری فورسیز کے ساتھ پہنچی تھی۔ جانچ ایجنسی کی تقریباً تین گاڑیاں رام پور جیل کے باہر کھڑی تھیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں چراغ پاسوان کی کوششوں کو اہم قرار دیا، پٹنہ میں پارٹی کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ منایا یوم پیدائش کا جشن۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں چراغ پاسوان کی کوششوں کو اہم قرار دیا، پٹنہ میں پارٹی کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ منایا یوم پیدائش کا جشن

تیسری جماعت میں پڑھنے والے ایک طالب علم نے مبینہ طور پر کے جی میں زیرِ تعلیم ایک خصوصی صلاحیتوں کی حامل بچی پر پتھروں اور گملے سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں بچی شدید زخمی ہوگئی۔ حالت بگڑنے پر ڈاکٹروں نے اسے چنڈی گڑھ کے پی جی آئی ریفر کردیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو گجرات کے ضلع نرمدا کے ایکتا نگر میں واقع رین فاریسٹ کی خوبصورتی اور وہاں تعمیر کیے گئے اسکائی واک کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے لوگوں سے اس سیاحتی مقام کا تجربہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایکتا نگر کے رین فاریسٹ میں آپ کا ایک شاندار تجربہ منتظر ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو وارانسی سے اتر پردیش کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین کے افتتاح سے قبل لوگوں کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ کاشی سے پریاگ راج، کانپور سینٹرل اور علی گڑھ ہوتے ہوئے دہلی تک چلنے والی یہ ٹرین لاکھوں عقیدت مندوں، سیاحوں، طلبہ، نوجوانوں اور تاجروں کے سفر کو آسان بنائے گی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سال 2006 سے طلبہ یونین کے انتخابات نہیں کرائے گئے ہیں۔ احتجاج کے درمیان، یونیورسٹی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ طلبہ یونین کا آئین 15 مئی 2027 تک مکمل ہو جائے گا، اور انتخابات 16 جولائی 2027 سے شروع ہونے والے تعلیمی سیشن کے 6 ہفتوں کے اندرکرائے جائیں گے۔ انتظامیہ نے احتجاج سے متعلق تادیبی کارروائی اورکیمپس پرتمام پابندی ہٹانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ہونے کے ساتھ ہی پنجاب کی انتخابی سیاست میں عام آدمی پارٹی کی ٹکٹ تقسیم کرنے کی حکمت عملی کو لے کر بحث تیز ہو گئی ہے۔ پارٹی میں پہلے ہی 30 سے 40 موجودہ اراکین اسمبلی کے ٹکٹ کاٹے جانے کی قیاس آرائیاں چل رہی ہیں۔ ایسے میں 40 امیدواروں کی پہلی فہرست کو اسی حکمت عملی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔