پروفیسرانل رائے نے سنبھالا روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلرکا عہدہ، کہا- تعلیم اورتحقیق کوملے گی نئی سمت
اترپردیش کی گورنر اور یونیورسٹی کی چانسلر آنندی بین پٹیل نے پروفیسر انل رائے کو تین سال کے لئے روہیل کھنڈ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ عہدہ سنبھالنے کے موقع پریونیورسٹی کے رجسٹرار، فنانس کنٹرولر، سینئر افسران، اساتذہ اور ملازمین نے ان کا استقبال کیا اور نئی ذمہ داری کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔
Nepal Flash Floods: نیپال میں سیلاب سے تباہی کے بعد بھارتی ماہر ٹنل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کا آپریشن شروع، نیپالی فوج کے ساتھ مشترکہ امدادی مہم جاری
کٹھمنڈو میں بھارتی سفارتخانے نے بھی کہا کہ بھارتی ٹنل ریسکیو ٹیم نے نیپالی فوج کی ٹیم کے ساتھ مل کر چلیمی اور لنگ ٹانگ کے علاقوں میں آبی بجلی منصوبوں کی سرنگوں میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں انجام دیں۔ سفارتخانے کے مطابق بھارتی ٹیم نیپالی فوج کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھے گی۔
World Nomad Games in Kyrgyzstan: کرغزستان کے بشکیک میں چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب میں وزیراعظم مودی کی شرکت، بھارتی دستے سے کی ملاقات
ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم مودی کی شرکت کرغزستان کے ساتھ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی شراکت داری اور دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر ثقافتی اور عوامی روابط کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
Harsh Malhotra at Badariya 2026: ’’زبانیں مختلف ہوتی ہیں، لیکن ہندوستان کا بنیادی کلچرایک ہے‘‘، بدریا 2026 میں ہرش ملہوترا نے بدریا 2026 میں سی ایم ڈی اپیندر رائے کی پہل کو سراہا
بدریا 2026 کے اسٹیج سے، ہرش ملہوترا نے ہندوستانی ثقافت، انسان دوستی اور خود انحصاری پر اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ انہوں نے سی ایم ڈی اپیندررائے کی سرپرستی میں تال کٹورہ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے عظیم الشان لوک اتسوکی تعریف کی۔
‘Nimiya Ke Daar’ at Badariya 2026: ’’نیمیا کے ڈار‘‘ گا کر منوج تیواری نے ’بدریا 2026‘ میں باندھا سماں، سی ایم ڈی اپیندر رائے کو بتایا ’مٹی کی شان‘
تقریب میں دہلی بی جے پی کے سینئر رہنما ہرش ملہوترا، دہلی بی جے پی کے تنظیمی جنرل سکریٹری پون رانا، سابق میئر پرویش واہی، اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرپرسن ستیہ شرما، متعدد ارکان اسمبلی، ’ماتا چکیری دیوی فاؤنڈیشن‘ کی صدر یوگیتا سنگھ، فاؤنڈیشن کے بانی برجیش رائے اور ٹرسٹیز سمیت کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔
World Nomad Games: ایک ہی کار میں ورلڈ نومیڈ گیمز کے افتتاحی پروگرام میں پہنچے وزیراعظم مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ تمام مسائل کا جلد از جلد پرامن حل وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہی ہندوستان کا پیغام بھی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’تمام مسائل کا جلد از جلد پرامن حل انسانیت کی پکار ہے اور یہی ہندوستان کا پیغام ہے۔ گاندھی کی سرزمین اور بدھ کی سرزمین ایک ہی پیغام دیتی ہیں، اور وہ ہے امن کا راستہ۔ آج میں آپ کے ساتھ ان معاملات پر بات چیت کا منتظر ہوں۔‘‘
Dinesh Sharma attack on the Opposition: ’’سماج وادی پارٹی اور کانگریس اقتدار عوام کی خدمت کے لیے نہیں بلکہ…‘‘ دنیش شرما کا اپوزیشن پر شدید حملہ
لکھنؤ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد، سابق نائب وزیراعلیٰ نے سیاسی صورتحال، سناتن سماج اور چھوٹے ہوتے خاندانوں پر اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر دنیش شرما نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران اتر پردیش میں سڑکوں اور رابطے کے نظام کے شعبے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔
Gautam Adani Infrastructure Vision: کھاوڑا، مندرا اور وِزِنجم جیسے بڑے منصوبے آس پاس کی معیشت میں لاتے ہیں بڑی تبدیلی: گوتم اڈانی
گوتم اڈانی نے کہا کہ آج گجرات کا مندرا پورٹ ہندوستان کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے، لیکن تقریباً تین دہائی قبل روایتی ریٹنگ کے پیمانوں کے مطابق اسے ایک ایسے دلدلی علاقے کے طور پر مسترد کیا جا سکتا تھا جہاں کوئی صنعتی نظام موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج مندرا ہندوستان کے اہم ترین تجارتی دروازوں میں شامل ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس بندرگاہ نے اپنے حجم سے کئی گنا بڑا اقتصادی نظام تیار کیا ہے۔
India-Russia Partnership: پوتن نے بھارت-روس شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے وزیراعظم مودی کی کوششوں کو سراہا
ولادیمیر پوتن نے پیر کو بھارت اور روس کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ذاتی توجہ اور قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ’خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری‘ مسلسل مستحکم ہو رہی ہے۔
Modi-Pezeshkian Talks: بدلتی مغربی ایشیائی صورتحال کے درمیان وزیراعظم مودی اور ایران کے صدرپزشکیان ملاقات میں ’’خصوصی کیمسٹری‘‘: ایم جے اکبر
وزیراعظم مودی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو 12 اور 13 ستمبر کو نئی دہلی میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت آنے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی ذرائع کو ’’وسیع اور متنوع‘‘ بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔





